صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں لوسے نمٹنے کا منصوبہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 JUL 2019 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2019، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے شمال مغرب اور وسطی حصوں میں طویل عرصے تک  پڑنے والی شدید گرمی اور لو کی وجہ سے ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 2019 کے موسم گرما کے سیزن کے دوران ریڈ کلر وارننگ جاری کی ہے۔ 1992 کے بعد سے ایکشن پلان 2016 کی تیاری کے لئے ہندوستان کے آفات کے قومی بندوبست کی اتھارٹی کے اپنے رہنما خطوط کے مطابق شدید گرمی کے نتیجے میں 22 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

گرمی کی لہر سے نمٹنے کی بنیادی ذمہ داری ریاستوں کی ہے۔ متعلقہ ریاستی سرکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنے راحت کے کوڈس / راحت کے طور طریقے کے مطابق ضروری اقدامات کریں اور سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچہ قائم کریں تاکہ گرم لہر سے متعلق بیماریوں سے دوچار مریضوں کی دیکھ بھال کی جاسکے۔

2016 میں آفات کے قومی بندوبست کی اتھارٹی نے لوسے نمٹنے اور اس کی روک تھام کے لئے ایکشن پلان کی تیاری کے لئے رہنما خطوط جاری کئے تھے جب کہ 2017 میں این ڈی ایم اے نے نظرثانی رہنماخطوط جاری کئے تھے۔

صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے 2015 میں بھی گرمی سے متعلق بیماریوں کی روک تھام اور اس کے بندوبست سے متعلق رہنماخطوط جاری کئے ہیں۔

 سبھی ریاستی سرکاروں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  سرکاروں اور وزارتوں/ متعلقہ محکموں کو چاہئے کہ وہ این ڈی ایم اے کے ذریعہ جاری کردہ رہنماخطوط کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔ ابتک 13 ریاستی سرکاروں نے اپنے ہیٹ ایکشن پلان تیار کئے ہیں اور وہ اسے نافذ کررہی ہیں۔ بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی سینٹر میں لو سے متعلق بیماریوں کے روک تھام اور بندوبست سے متعلق رہنماخطوط اپنانے کے لئے صحت کے ریاستی محکموں کو مشورہ دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 3331


(ریلیز آئی ڈی: 1579905) وزیٹر کاؤنٹر : 113
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali