سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک حادثات کے متاثرین کے لئے ٹراما کیئر مراکز
Posted On:
22 JUL 2019 6:19PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 22 جولائی/ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ حکومت ہند نے ”قومی شاہراہوں پر ٹراما کیئر سہولیات کے لئے صلاحیت سازی“ کی اسکیم کے تحت شاہراہوں کے قریب ٹراما کیئر سہولیات کے قیام کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد پین۔ انڈیا ٹراما کیئر نیٹ ورک کے ذریعہ سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ یہ اسکیم قومی شاہراہوں پر ہر ایک سو کلو میٹر کی دوری پر ٹراما سینٹر قائم کرنے کی سہولیات مہیا کراتی ہے۔ گیارہویں اور بارہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران، تقریباً 200 ٹراما کیئر سہولیات مراکز کی شناخت کی گئی ہے اور اسکیم کے تحت مالی مدد مہیا کرائی گئی ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹراما کیئر سہولیات مراکز میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل عملے کی قلت کے پیش نظر مذکورہ اسکیم کے تحت تین برس کی مدت کے لئے افرادی قوت کے حصول کے لئے مالی مدد فراہم کرائی گئی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ دستخط کئے گئے مفاہمت نامے کے تحت ریاستی حکومتوں کو اس پروگرام کے تحت تقرر کئے گئے عارضی افراد کی جگہ کو پُر کرنے کے لئے مستقل آسامیوں کی گنجائش نکالنی ہو گی تاکہ ٹراما کیئر سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، صلاحیت سازی کی غرض سے مختلف تربیتی کورس متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ٹراما کیئر سہولیات بہتر خدمات انجام دے سکیں۔ ان میں ڈاکٹروں کے لئے ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ (اے ٹی ایل ایس) کورس اور نرسوں کے لئے بیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پری ہاسپیٹل ٹراما ٹیکنیشن (پی ٹی ٹی) کورس بھی ایمبولنس میں تعینات نیم طبی عملے کے لئے ٹراما اسکیم کے تحت بھی شروع کیا گیا ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں 2015، 2016 اور 2017 کے دوران ہوئے سڑک حادثات کی تعداد بالترتیب 142268، 142359 اور 141466 ہے۔
سڑک حادثات کے متعدد اسباب میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، شراب پی کر گاڑی چلانا، الکحل / ڈرگ یا منشیات کا استعمال، اوور لوڈنگ، کم روشنی، ریڈ لائٹ پار کرنا، تیز رفتار سے گاڑی چلانا، اوور ٹیکنگ، اصولوں کو نظر انداز کرنا، موسم کی خرابی، ڈرائیونگ کی غلطی، غلط سائڈ پر گاڑی چلانا، سڑک کی خستہ حالی، موٹر گاڑی کے نقائص،سائیکل سوار کی غلطی، پیدل کی غلطی وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.3322
(Release ID: 1579889)
Visitor Counter : 56