وزارات ثقافت

آثار قدیمہ کے میوزیم کو ایک خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مرحلے وار طریقے سے ڈیجیٹل شکل دی جارہی ہے: وزیر ثقافت

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2019 5:51PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔22؍جولائی۔ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی میوزیموں کیلئے قومی پورٹل  اور ڈیجیٹل رپوزیٹری  تیار کی جارہی ہے اور اس کی میزبانی  ہیومن سینٹرز ڈیزائن  اینڈ کمپیوٹنگ گروپ سی-ڈی اے سی ، پنے کررہا ہے۔ یہ کام  حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے ایک معاہدے کے مطابق کیا جارہا ہے۔ 

ہیومن سینٹرز ڈیزائن اینڈ کمپیوٹنگ گروپ نے ایک تکنیکی ماہر کی حیثیت سے  جے اے ٹے اے این : ورچول میوزیم سافٹ ویئر تیار کیا ہے جسے مختلف میوزیموں اور ڈیجیٹل آثار قدیمہ ٹولز میں ڈیجیٹل کلیکشن تیار کرنے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔ ڈیجیٹل آثار قدیمہ ٹولز  بھارتی میوزیموں کیلئے قومی پورٹل اور ڈیجیٹل ریپوزیٹری کے بندوبست کیلئے پس منظر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ  کے تحت  آثار قدیمہ  کے مقامات  سے متعلق 48 میوزیم ہیں جن میں سے آثار قدیمہ  کی جگہوں کے میوزیم کے دو میوزیم ویلہاگوا  اور ناگارجن کونڈا کو پہلے مرحلے کے دوران ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے۔ یہ کام جے اے ٹی اے این: ورچول  میوزیم سافٹ ویئر کے ذریعے کیا گیا ہے اور بھارتی میوزیموں کے لئے قومی پورٹل  اورڈیجیٹل رپوزیٹری کے ذریعے پبلک ڈومین میں  ڈیٹا اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔  یہ پورٹل   ویب سائٹ http://museumsofindia.gov.in/ کے ذریعے کام کرتا ہے جس میں میوزیموں کے بارے میں  سارا ڈیجیٹل ڈیٹا آن لائن دیکھے جانے کیلئے اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ جے اے ٹی اے این کثیر مقصدی سافٹ ویئر  کے ذریعے آثار قدیمہ کے  باقی 46 میوزیموں کو ڈیجیٹل شکل دی جارہی ہے۔

 

U-3325


(रिलीज़ आईडी: 1579858) आगंतुक पटल : 130
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English