وزارات ثقافت
حکومت ہند نے بھارتی کھانوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے بہت سے اقدامات کئے ہیں: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 JUL 2019 5:52PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔22؍جولائی۔ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت کے لذیذ کھانوں میں بہت سے علاقائی کھانے بھی شامل ہیں۔ یہاں کی مٹی کی اقسام، آب وہوا، ثقافت، نسلی گروپوں اور مختلف پیشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ان میں ایک دوسرے کے مقابلے خاطر خواہ فرق پایا جاتا ہے اور ان میں مقامی سطح پر پائے جانے والے مصالحوں، جڑی بوٹیوں، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے جہاں تقریباً سبھی ریاستوں کے کھانا پکانے کے اپنے اپنے مخصوص طور طریقے ہیں۔
روایتی کھانے عام طور پر غذائیت کے نظریے سے تیار کئے جاتے ہیں جیسا کہ مقامی لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طر کے کھانے مقامی سطح پر دستیاب مصالحوں سے تیار کئے جاتے ہیں جن میں علاج معالجے اور غذائیت کے فوائد کا خاص طور پر دھیان رکھا جاتا ہے۔
حکومت نے بھارت کے کھانوں کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں۔
- ریاستی سرکار اور دیگر فریقین، بھارت پرو اور پرہٹن پرو جیسی سرگرمیوں سے متعلق سیاحت میں کھانے کے اسٹالز کی حوصلہ افزائی کرری ہے۔
- سیاحت میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اسٹریٹ فوڈ اسٹالز لگانے کیلئے پرائیویٹ تنظیموں کو مالی مدد فراہم کررہی ہے۔
- مقامی اور خطہ جاتی کھانوں کو فروغ دینےکیلئے حکومت نے محفوظ اور پاک صاف کھانوں کے فیسٹولز کا انعقاد کرنے کیلئے رہنما خطوط تیا رکئے ہیں۔
- صاف ستھرے اسٹریٹ فوڈ کے مراکز کو تسلیم کرنے کیلئے رہنما خطوط تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں ملک کے فوڈ اسٹریٹ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری بھی شامل ہے تاکہ علاقائی اور خطہ جاتی کھانوں کو فروغ دیاجاسکے۔
- بھارت کے خطہ جاتی کھانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک کتاب کااجراء کیاگیا ہے۔
U-3326
(ریلیز آئی ڈی: 1579857)
وزیٹر کاؤنٹر : 65