پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUL 2019 5:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 21 جولائی/نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے انڈین ڈائسپورا (بھارت نژاد برادری) سے وابستہ ڈاکٹروں سے درخواست کی ہے کہ وہ آبائی گاؤوں کو اپنا کر اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو مستحکم کر کے سماج کی پشت پناہی کریں۔
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے امریکن ایسوسی ایشن آف فزیشن آف انڈین اوریجن (اے اے پی آئی) اور گلوبل ایسوسی ایشن آف فزیشن آف انڈین اوریجن (جی اے پی آئی او) کے ذریعہ حیدر آباد میں منعقدہ 13 وی گلوبل ہیلتھ کیئر سمٹ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے اپنے آبائی گاؤوں میں پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو بہتر بنانے میں دل لچسپی لیں اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد کریں۔
اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بھارت میں ڈاکٹروں کے پاس جانے والے تمام لوگوں کا تقریباً 86 فیصد حصہ دیہی علاقوں سے آتا ہے اور ان میں سے اکثریت کو طویل فاصلے سے سفر کرنا پڑتا ہے، انہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا، جو کہ کم لاگت پر ابتدائی صحتی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔
غیر متعدی امراض کے بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، جس کے باعث 2016 ملک میں ہوئی کل اموات میں متعدی بیماریوں کے سبب ہونے والی اموات کی شرح 61.08 فیصد تھی، نائب صدر جمہوریہ ہند نے ڈاکٹروں سے طبی سماجی ذمہ داری ’ میڈیکل سوشل ریسپانسی بلٹی‘کا نظریہ اپنانے پر زور دیا اور ڈاکٹروں سے ہر ہفتے میں ایک بار اسکولوں میں جا کر بچوں کو طرز حیات سے ہونے والی بیماریوں اور غیر صحت مند کھانے پینے کی عادات و اطوار کے بارے میں آگاہ کرنے کی اپیل کی۔
غیر متعدی بیماریوں کے خلاف ایک قومی تحریک شروع کرنے کے ضمن میں نائب صدر نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن سے بیداری مہم کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پر طلباء کے درمیان، صحت مندانہ طرز حیات اپنانے کے لئے کہا ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے حکومت کے تعاون و اشتراک سے امریکن ایسوسی ایشن آف فزیشن آف انڈین اوریجن جیسی تنظیموں میں دل چسپی کا اظہار کیا جو کہ غیر متعدی بیماریوں سے لڑنے میں جامع طور پر اسکریننگ پروگراموں کی نمائش کریں اور اپنی مہارت و تجربات میں شریک کریں۔
نائب صدر جمہوریہ نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں غیر متعدی بیماریوں کے کلینک کھولنے میں نجی شعبے کو نمایاں رول ادا کرنے پر زور دیا۔
بھارت میں قابل ڈاکٹروں کی زبردست کمی کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس خلا کو پُر کرنے کے لئے مزید میڈیکل کالج کھولنے اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے کہا۔
میک کنسے گلوبل انسٹی ٹیوٹ، جس کا تخمینہ ہے کہ بھارت میں ٹیلی میڈیسن ٹکنالوجی پر عمل در آمد کر کے 4-5 ارب سالانہ کی بچت ہو سکتی ہے اور او پی ڈی کی شخصی صلاح و مشورے کی شرح کو نصف کیا جا سکتا ہے، کے ضمن میں نائب صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اے اے پی آئی اور جی اے پی آئی او جیسی تنظیموں کو بھارت کے دور دراز کے علاقوں کے اسپتالوں میں جدید ترین ٹیلی میڈیسن آلات کے ساتھ مدد کرنی چاہئیے۔
نائب صدر نے کہا کہ کو حفظان صحت کے طریقے اپنانے کے بارے میں لوگوں کو جامع پیمانے پر بیداری مہم کے ذریعہ آگاہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
اے اے پی آئی کے صدر ڈاکٹر سریش ریڈی،اپولو ہاسپیٹلز کے چیئر مین ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کے خطاب کے چند اقتباسات درج ذیل ہیں:۔
امریکن ایسوسی ایشن آف انڈین اوریجن (اے اے پی آئی) کو حیدر آباد میں عالمی ہیلتھ چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لئے مبارک باد۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ 1982 میں قائم گروپ آف انڈین امریکن میڈیکل پروفیشنز کو امریکہ میں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے امیگریشن اور لائسنس جیسے معاملات طے کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔
پیارے بہنو اور بھائیو،
آج بھارت دنیا میں تیز ترین اقتصادی ترقی کرنے والا ملک ہے۔ ہم 2025 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی اقتصادیات بننے کی مستحکم رفتار پر گامزن ہیں۔
بھارت، نو جوانوں کی آبادی والا دنیا کا سب سے بڑاملک ہے، اس کی نصف آبادی 25 سال سے کم عمر پر مشتمل ہے۔
مہاتما گاندھی نے ایک بار کہا تھا کہ ”یہ صحت ہی ہے جو کہ صحیح معنوں میں دولت ہے، نہ کہ سونے اور چاندی کے ٹکڑے۔“ مہاتما بدھ نے کہا تھا کہ ”جسم کو صحت مند رکھنا ایک فرض ہے، بصورت دیگر ہم اپنے ذہن کو مضبوط اور صاف نہیں رکھ سکیں گے۔“
ایک صحت مند قوم ہی ایک ترقی یافتہ اور دولت مند قوم بن سکتی ہے۔
تاریخی اعتبار سے بھارت معلومات کا مینارہ نور ہے۔ ہمارے طریقہ علاج آیور وید کو پانچ ہزار سال قبل مسیح تک دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم اپنے پرکھوں کے گراں قدر تعاون پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ آریہ بھٹ کے ’آریہ بھٹیم کو وارامہیر کے پنچاسن دھنڈیکا کو عہد ساز کام کے مساوی کے طور پر مانا جاتا ہے۔
بے شک، سوشروتا کو بانی جراحت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ رشی کنڑ نے کنڑ سوترا میں انو (ایٹم) کے بارے میں بتایا کہ اس عنصر کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ پتنجلی کو بابائے یوگ تصور کیا جاتا ہے۔
بھارت نے ’آیوش مان بھارت‘ اسکیم لانچ کی ہے، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم کہی جاتی ہے، جس کے تحت دس لاکھ افراد پہلے ہی مفت علاج کرا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.3298