وزارت دفاع

وزیر دفاع نے دراس میں واقع کارگل وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUL 2019 3:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20  جولائی      وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے دراس میں کارگل وار میموریل کا دورہ کیا ۔ وزیر دفاع نے اپنے دورے کا آغاز علامتی کارگل وار میموریل میں وجے آپریشن  کے جانباز شہیدوں کی یاد میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد ان جانباز شہیدوں کے احترام میں ایک منٹ خاموش رہنے کا اہتمام کیا گیا۔

 

بعد ازاں وزیر دفاع نے ‘‘ویر بھومی’’ اور ‘‘ ہٹ آف ری ممبرینس ’’ کا دورہ کیا ۔ یہ دونوں میموریل کے احاطے میں ہی واقع ہے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر دفاع کو دراس، کارگل اور بٹالک سیکٹر میں دشمن کے ناپاک عزم کا منھ توڑ جواب دینے میں ہندوستانی افواج کی دلیرانہ کارکردگی  سمیت آپریشن وجے کے بارے میں بتایا گیا۔

 

کارگل یوم فتح کی 20 ویں سالگرہ کے حصے کے طور پر جناب راجناتھ سنگھ نے ایک ‘میموری لین’ کو قوم کے نام وقف کیا ، جس میں کچھ اہم جنگوں سے متعلق اطلاعات کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ میموری لین ہندوستان فوج کے ان جانباز  افسروں، جونیئر کمیشنڈ افسروں اور جوانوں   کی یاد دلائے گا  جنہوں نے ہر قسم کے  نا مساعد حالات میں ہندوستان کی سرزمین کو دشمن در اندازوں سے پاک کرنے کے لیے جرأتمندی کا ثبوت دیا ۔

 

بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری کورپس ، جو خود بھی وجے آپریشن کے جانباز وں میں سے ہیں، نے لاموچن ویو پوائنٹ میں وزیر دفاع کو 1999 میں ہوئی کارگل جنگ کے بارے میں  تفصیلات سے آگاہ کیا ۔  وزیر دفاع نے مذکورہ سیکٹر میں تعینات سپاہیوں کے ساتھ چائے پی اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نےان  فوجیوں کی لگن کی ستائش کی جوچیلنجوں سے بھرپور حالات میں  سرحدوں کی نگہبانی کر رہے ہیں  اور ہمیشہ ملک کو پہلےرکھنے کے لیے ہندوستانی فوج ملک کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

 

وزیر اعظم کے دفتر ، محکمہ ایٹمی توانائی ، محکمہ خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ ، ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف نارتھن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔    

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (م ن ۔ رض۔  را(

U-3291,   


(ریلیز آئی ڈی: 1579654) وزیٹر کاؤنٹر : 85
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी