خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری مترو وندنا یوجنا

Posted On: 19 JUL 2019 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جولائی2019؍خواتین  اور بہبود اطفال کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت مرکزی امداد یافتہ پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) نافذ کررہی ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط کی تکمیل پر حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) کو تین قسطوں میں پانچ ہزار روپے کے زچگی فوائد  فراہم کئے جاتے ہیں۔

مستحق مستفیدین ادارہ جاتی سطح پر  بچے کی ولادت کے بعد جننی سورکشا یوجنا(جے ایس وائی) کے تحت زچگی  فوائد سے متعلق منظورہ شدہ  ضوابط کے مطابق نقدی مراعات بھی حاصل کرسکتی ہیں، تاکہ ایک خاتون کو اوسطاً چھ ہزار روپے مل سکیں۔ مزید برآں آنگن باڑی سروسز کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں  اضافی تغذیے کی بھی مستحق ہیں، جو کہ امبریلا انٹگریٹیڈ  چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز(آئی سی ڈی ایس) اسکیم کے تحت مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے۔پی ایم ایم وی وائی اور آنگن باڑی سروسز اسکیموں کا نفاذ ملک بھر میں کیاجارہا ہے۔

زچگی فوائد کی قسطیں جاری کرنے سے متعلق شرائط حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں صحت  کی مانگ میں بہتری کے لئے ہیں۔

 فی الحال پی ایم ایم وی وائی سے لے کر پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم کے تحت فراہم کردہ زچگی فوائد میں اضافے کی کوئی تجویز وزارت کے پاس نہیں ہے۔

 

*******

 

م ن۔ن ا۔ن ع

3286U:



(Release ID: 1579605) Visitor Counter : 43


Read this release in: English