امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پی ڈی ایس کے تحت مقوی چاول کی تقسیم
Posted On:
19 JUL 2019 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍جولائی،صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر مملکت جناب دانو راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کا مطلع کیا کہ حکومت ہند نے 14 فروری 2019 کو مرکز کی سرپرستی والی تجرباتی اسکیم ’’چاول کو مقوی بنانا اور پی ڈی ایس کے تحت اس کی تقسیم‘‘ کو منظوری دی ہے جس کے تحت چاول کو آئرن ، فولک ایسڈ اور وٹامن بی- 12 کے ساتھ مقوی بنانا ہے۔ اس تجرباتی اسکیم کو 20-2019 سے آغاز کے ساتھ 3 سال کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ اس تجرباتی اسکیم کے تحت نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 15 اضلاع ، خاص طور پر ایک ریاست کے ایک ضلع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس تجرباتی اسکیم پر عمل در آمد کی ذمہ داری ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقے پر ہوگی۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہوسکے پی ڈی ایس کے ذریعے مقوی بنائے گئے چاولوں کی تقسیم کریں ۔ اب تک صرف 9 ریاستی حکومتوں یعنی آندھرا پردیش ، کیرالہ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، اڈیشہ ، گجرات ، اترپردیش ، آسام اور تمل ناڈو نے اس اسکیم کو نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور متعلقہ اضلاع کی نشان دہی کی ہے۔
U-3277
(Release ID: 1579588)
Visitor Counter : 140