خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت

اناجوں کے ویلیو ایڈیشن (قدر میں اضافہ) کھانے کی ڈبہ بند اکائی میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو شامل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 JUL 2019 3:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19/جولائی۔ کھانے کی ڈبہ بند صنعت کے مرکزی وزیر جناب رامیشور تیلی نے آج یہاں راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں، ملک میں اناجوں کی پیداوار کی مقدار اور اس کے ویلیو ایڈیشن (قدر میں اضافہ) میں لگے ملازمین کی تعداد کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2016-17 میں اناجوں کے ویلیو ایڈیشن فوڈ پروسیسنگ یونٹس میں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد 1056890 تھی۔ یہ اعداد و شمار، اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کے تحت صنعتوں کے سالانہ سروے میں دستیاب تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ہیں۔

وزیر موصوف نے، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں اناجوں کی پیداوار کی مقدار سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ زراعت کو آپریشن اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے ذریعہ جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق پیداوار درج ذیل تھی:

 

سال

 

پیداوار

(ملین ٹن میں)

 

چاول

گندم

موٹے اناج

کل مقدار

2013-14

106.65

95.85

43.30

245.80

2014-15

105.48

86.53

42.86

234.87

2015-16

104.41

92.29

38.52

235.22

2016-17

109.70

98.51

43.77

251.98

2017-18

112.76

99.87

46.97

259.60

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ ش ت۔ م ر(

U-3273


(ریلیز آئی ڈی: 1579581) وزیٹر کاؤنٹر : 63
یہ ریلیز پڑھیں: English