وزارت آیوش

آیوش کا ڈیجیٹائزیشن

प्रविष्टि तिथि: 19 JUL 2019 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2019، تمام سطح پر آیوش صحت خدمات کی ڈیلیوری کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے آیوش کی وزارت نے آیوش گرڈ پروجیکٹ کا تصور پیش کیا ہے۔

آیوش گرڈ پروجیکٹ،مکمل آیوش  سیکٹر کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پر مبنی مجوزہ نہایت اہم پروجیکٹ ہے۔یہ  آیوروید، یوگا، قدرتی طریقہ علاج، یونانی، سدھا، سوا رکپا اور ہیومیوپیتھی پر مشتمل صحت خدمات اور  نظام ادویہ پر محیط ہے۔آیوش گرڈ ایک ہمہ گیر ڈیجیٹل ماحولی نظام ہے جس سے تحقیق، تعلیم، اسکیموں اور متعدد صحت پروگراموں،  تمام سطح پر صحت خدمات کی ڈیلیوری کے شعبےمیں آیوش سیکٹر کی ہمہ جہت ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

 اس کا مقصد آیوش سیکٹرمیں  بنیادی، پائیدار اور مکمل تبدیلی کے لئے لوگوں کا  نیٹ ورک، معلومات اور ٹیکنالوجی تیار کرنا ،نیز جامع صحت خدمات کی ضرورتوں( مثلاً قابل علاج، امتناعی اور صحت کو فروغ دینے جیسے امور) کو پورا کرنے میں کلیدی رول ادا کرنا ہے۔علاوہ ازیں   ہندوستانی  شہریوں کو سماجی اور اقتصادی سطح پر خوشحال بنانا اور اس کے فوائد کو دنیا کی پوری آبادی تک  پہنچاناہے۔

 اس کا مقصد آیوش کے تمام کلیدی شعبوںمثلاً صحت خدمات  کی ڈیلیوری، صلاحیت سازی، تحقیق و ترقی، آیوش دواؤں کے ضابطوں کاعمل اور تعلیم پر مشتمل آیوش کے تمام شعبوں کے لئے ایک متحرک  اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) پر مبنی  نیٹ ورک  تیار کرنا  اور تمام شعبوں کو باہم مربوط کرنا ہے۔یہ آیوش کے تمام شراکت داروں کے لئے سود مند اور موثر گورننس کے لئے بھی  مددگار ثابت ہوگا۔ترقی کی حکمت عملی  قومی  و بین الاقوامی پالیسیوں کے لحاظ سے  اورحفظان صحت کی ضرورتوں کے  عین مطابق  ہوگی۔

 آیوش گرڈ پروجیکٹ کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں:

  •  صحت خدمات
  • تعلیم
  • تحقیق
  • مرکزی سیکٹر اور مرکزی امداد یافتہ اسکیمیں
  • تربیت
  • شہریوں پر مرکوز خدمات
  • دواؤں کی لائسنس کے لئے پورٹل
  • میڈیا آؤٹ رچ

صحت ایک ریاستی معاملہ ہے اور متعلقہ ریاستی حکومت سرکاری صحت ڈیلیوری نظام بشمول آیوش نظام ادویہ کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کرتی ہے۔مرکزی سطح پر آیوش کی وزارت بھی متعدد شعبوں مثلاً آیوش کی تعلیم، آیوش کی تحقیق، مرکزی سطح کے اداروں کا قیام اور ان اداروںمیں کام کاج ، دواؤں کے ضابطوں کے لئے رہنماخطوط تیار کرنے، آیوش ڈیجیٹائزیشن کے لئے معیار قائم کرنے اور متعلقہ سرگرمیوں میں بین الاقوامی شراکت داری قائم کرنے جیسے  امورمیں بہترین کام کرکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کرتی ہے۔مزید برآں آیوش کی وزارت نے 5 نومبر 2018 کو آیوش ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(اے۔ ایچ ایم آئی ایس) کے نام سے ایک پرائیویٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ آج کی تاریخ میں وزارت کے تحت 82 صحت سہولتی مراکز(این آئی اور آر سی)اے۔ ایچ ایم آئی ایس کے دستیاب ماڈیول کا استعمال کررہےہیں۔آیوش کی وزارت نے اے۔ ایچ ایم آئی ایس کے اندر تربیتی پروگراموں کا بھی  آغاز کیا ہے۔ علاوہ ازیں سی ۔ ڈی اے سی ، پونے کے اشتراک وتعاون سے آیوش نظام ادویہ  میں  صحت خدمات کی ڈیلیوری  کے نظام کو بہتر بنانے ،نیز حفظان صحت کے شعبوں میں ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کے استعمال میں  آیوش ڈاکٹروں اور  آیوش پیشہ ور افراد کی  صلاحیت سازی کے لئے ایک آئی ٹی کورس  کا بھی  آغاز کیا گیا ہے۔

آیوش کے وزیرمملکت  (آزدانہ چارج) جناب شری پد ایسو نائک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 3269

 


(रिलीज़ आईडी: 1579513) आगंतुक पटल : 88
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English