کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت و صنعت کی وزارت 24 جولائی 2019ء کو جی آئی آئی کا آغاز کرے گی

Posted On: 19 JUL 2019 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19جولائی2019؍تجارت وصنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 24 جولائی 2019ء کو نئی دہلی میں عالمی اختراعی کے عدد اشاریہ (جی آئی آئی) کا آغاز کریں گے۔دانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل جناب فرانسس گورے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

جی آئی آئی کے آغاز سے معیشتوں کی اختراعی درجہ بندیوں اور اس سال سے متعلق تحقیقات کا پتہ چلے گا۔یہ اپنے مشاہدے کے تحت 129 ملکوں کے ساتھ جی آئی آئی کا یہ 12واں  ایڈیشن ہوگا۔جی آئی آئی اس بات کا تخمینہ لگاتا ہے کہ کس طرح سے عالمی معیشتوں کی ماحولیات دوست اختراع 80 تفصیلی میٹرک پر مبنی ہے۔

جی آئی آئی عالمی اختراع کا پتہ لگانے کے لئے ہر سال ایک موضوع  کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے ‘‘اگلی دہائی کی طبی اختراعی  صورتحال کا تخمینہ لگانا’’۔اس کا مقصد طبی اختراع کے رول اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ یہ سمجھا جاسکے کہ کس طرح سے یہ حفظان صحت کے مستقبل کی تشکیل کرسکتا ہے اور کس طرح سے معاشی ترقی پر اس کا ممکنہ اثر پڑ سکتا ہے۔

عالمی اختراع کا عدد اشاریہ دنیا بھر میں قومی معیشتوں کی اختراعی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک چارٹر رہا ہے۔یہ سمجھنے کے لئے پہل کہ کس طرح سے اِنسیڈ(آئی این ایس ای اے ڈی) اور عالمی بزنس نے 2007ء میں   ملکوں کے اختراع کو اختیار کیا تھا۔ اپنے وجود سے ہی جی آئی آئی اختراع پر مبنی ترقی کے کثیر جہتی پہلوؤں پر بصیرت فراہم کرنے کے لئے ایک معتبر اتھارٹی رہا ہے۔ جی آئی آئی ایک کارآمد بینچ مارکنگ آلہ ہے، جس سے اندازہ کرنے اور اسی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے اور جہاں پالیسی ساز،صنعتی رہنما اور دیگر حصے دار سالانہ بنیاد پر اختراعی پیش رفت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

24 جولائی 2019ء کو ایشیاء:اختراع کا فیوچر ہب جیسے موضوعات پر دو پینل مباحثے ہوں گے۔دوسرا پینل مباحثہ صحت مند زندگیوں کی تخلیق-طبی اختراع کا مستقبل پر ہوگا۔

ہندوستان کی تحقیق و ترقی ، اخراجات ، ماحولیاتی نظام سے متعلق ایک خصوصی اجلاس بھی ہوگاجس سے دانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم کے چیف اکنامسٹ جناب کارسٹن فِنک، وزیر اعظم کے معاشی مشاورتی کونسل کے رُکن (پی ایم ای اے سی)، بی این ستپاتھی اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون خطاب کریں گے۔

نیتی آیوگ کے پرنسپل صلاح کار اور پی ایم ای اے سی کے رُکن سیکریٹری رتن پی وتال، ہندوستان کی تحقیق و ترقی، اخراجات ، ماحولیاتی نظام سے متعلق رپورٹ جاری کریں گے۔

عالمی اختراع کے عدد اشاریہ 2019ء کے آغاز کے دوران صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمہ کے سیکریٹری رمیش ابھیشیک خصوصی خطاب کریں گے۔

 

*******

 

 

U: 3263



(Release ID: 1579498) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Malayalam