قبائیلی امور کی وزارت

گو ٹرائبل مہم

Posted On: 18 JUL 2019 6:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 18 جولائی/قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ایک تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک کثیر ریاستی کو آپریٹیو سوسائٹی، ٹرائیفیڈ نے 28 جون، 2019  کو ”گو ٹرائبل“ مہم لانچ کی۔ ٹرائیفیڈ نے ٹرائبس انڈیا برانڈ کے تحت دستیاب مصنوعات اور آؤٹ لیٹ آن لائن خوردہ فروش مثلاً  امیزون، فلپ کارٹ وغیرہ کے ذریعہ بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، جس کے لئے ٹرائیفیڈ مفاہمتی معاہدہ ہوا ہے۔

            ٹرائیفیڈ نے ”آئی ایم کھادی“ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھادی کرتے اور جیکٹوں کو متعارف نہیں کرایا ہے۔ تاہم، با بائے قوم کا 150 واں یوم پیدائش منانے کے لئے ٹرائبس انڈیا / ٹرائیفیڈ قبائلی فن کاروں کے ذریعہ تیار کھادی مصنوعات کو فروغ دے رہا ہے۔

            قبائل کی بہبود کی اسکیموں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ قبائلی امور کی وزارت کے تحت کم از کم امدادی قیمت اور ڈیولپمنٹ آف ویلیو چین فار ایم ایف پی کے ذریعہ اپنی اسکیم ” میکینزم فار مارکیٹنگ آف مائنر فاریسٹ پروڈیوس /ایم ایف پی) کو 26 اضافی چھوٹی جنگلاتی مصنوعات کے لئے  دسمبر 2018 اور جنوری، 2019 میں کم از کم امدادی قیمت نوٹیفائی یا مشتہر کی گئی  ہے۔ ون دھن مراکز کی شکل میں چھوٹی جنگلاتی مصنوعات اور  ہنر مندی کے فروغ اور بہتر مالیات کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرائی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.3258

م۔ ر۔ ر۔


(Release ID: 1579488) Visitor Counter : 116


Read this release in: English