صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سی جی ایچ ایس کے قواعد و ضوابط کی سہل کاری
Posted On:
19 JUL 2019 2:17PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 جولائی/ صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک تحریری جواب میں لوک سبھا کو بتایا کہ سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس) ابتدائی صحت دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے، ضرورت ہو تو استفادہ کنندہ کو سرکاری اسپتال، سی جی ایچ ایس کے پینل میں پرائیویٹ اسپتال کے ماہرین کو ریفر کیا جاتا ہے۔ ایمرجنسی صورت حال میں سی جی ایچ ایس ویل نیس سینٹر سے کسی علاج یا انویسٹی گیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، غیر ایمرجنسی صورت حال میں سی جی ایچ ایس سے علاج کے عمل / ٹیسٹ وغیرہ کی ضرورت ہو تی ہے۔
سی جی ایچ ایس کے استفادہ کنندگان کو سہولیات فراہم کرانے کے پیش نظر، پینل پر موجود اسپتالوں کے ماہرین سے مشورہ کے لئے حکومت نے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگوں کو بغیر ریفر کرائے ماہرین کو دکھانے، علاج کرانے کی اجازت دی ہے۔ غیر ہنگامی صورت حال میں ٹیسٹ کرانے اور غیر فہرست علاج کے عمل کے لئے اجازت درکار ہے۔
ریفر کے موضوع پر جاری رہنما خطوط کے مطابق آفس میمورینڈم نمبر CGHS/EHS z.15025/117/2017/DIR/ مورخہ میں بیمار افراد، پنشن یافتگان اور ملازمین کے لئے درج ذیل سہولیات فراہم کی گئی ہیں (i) ایک بار کا ریفرل اسی اسپتال میں 30 دن کے اندر تین بار دکھانے کے لئے جائز ہو گا، (ii) سی جی ایچ ایس استفادہ کنندہ اگر ضرورت ہو تو ایک واحد وزٹ کے دوران تین ماہرین کو دکھانے کے لئے مجاز ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔
U.3262
م۔ ر۔ ر۔
(Release ID: 1579487)