وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے تعلیم کی ہر سطح پر اساتذہ کی کوالٹی میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں: انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر

Posted On: 18 JUL 2019 5:13PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔18؍جولائی۔انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے تعلیم کی ہر سطح پر تدریس اور اساتذہ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے عہد کررکھا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں وزارت،پنڈت مدن موہن مالویہ قومی مشن برائے اساتذہ اور تدریس (پی ایم ایم  ایم این ایم ٹی ٹی)  پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد ایسے  پیشہ ور اساتذہ کا ایک مضبوط کیڈر تیار کرنا ہے جو عملی طور پر معیار کے نمونے بن سکیں اور اختراعی تدریس کیلئے اعلیٰ درجے کی ادارہ جاتی سہولتیں فراہم ہوسکیں اور اساتذہ کو پیشہ ورانہ لحاظ سے ترقی اور معیار سے ہمکنار کیا جاسکے۔ موجودہ مرکزی ، ریاستی اور یونیورسٹی جیسادرجہ رکھنے والے تعلیمی ادارے  اس اسکیم کے مختلف عناصر کے تحت منظوری سے نوازے جاتے ہیں اور نجی اداروں کے اساتذہ بھی مختلف سطحوں پر یعنی صلاحیت سازی کے پروگراموں میں  شرکت کرسکتے ہیں اور تربیت سے بہرہ ور ہوسکتے ہیں۔ ا سکے علاوہ ایم او او سی پلیٹ فارمس سویم کا استعمال کرکے ایک بڑا اور منفرد قدم اٹھایا گیا ہے یعنی اعلیٰ تعلیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے  ایک آن لائن پروگرام چلایا جارہا ہے جس کے لئے  مخصوص شعبہ جاتی اداروں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں نیشنل ریسورس سینٹر (این آر سی) کے طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔ یہ ادارے ایسے ادارے ہیں جنہیں متعلقہ شعبے ، نئے اور اُبھرتے ہوئے رجحانات ، تعلیمی نفسیات میں ہونے والی اصلاحات اور  نظرثانی شدہ نصاب کو عملی شکل دینے کیلئے طریقہ کار وغیرہ کے سلسلے  میں خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے آن لائن تربیتی پروگرام تیار کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف النوع اسکیمیں مثلاً راشٹریہ اُچّتر شکشا ابھیان (آر یو ایس اے)،تعلیمی نیٹ ورک کیلئے عالمی پہل قدمی (جی آئی اے این) ، تکنیکی تعلیم کوالٹی اصلاح پروگرام (ٹی ای کیو آئی پی)   کو نافذ العمل کیا جارہا ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس کا معیار بلند ہوسکے۔ یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای نے  متعدد پہل قدمیاں کی ہیں تاکہ اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے شعبے میں عمدگی میں اضافہ ہوسکے۔

جہاں تک اسکولی تعلیم کا تعلق ہے اساتذہ کو بھرتی کرنے اور ان کی خدمات سے متعلق شرائط بنیادی طور پر  ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے دائرہ کار کے تحت آتی ہیں۔  مرکزی حکومت ، مرکز سے اسپانسر شدہ اسکیموں یعنی سمگر شکشا کے تحت  ریاستی حکومتوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اضافی اساتذہ کیلئے مالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کے مطابق طلباء اور اساتذہ کا تناسب برقرار رکھا جاسکے۔ اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے  مرکزی حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں، ان میں منجملہ دیگر چیزوں کے ، باقاعدگی کے ساتھ مصروف خدمت اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا، نو بھرتی شدہ اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا، اساتذہ کیلئے تعلیمی امداد اور اسکول انتظامی کمیٹیوں / اسکول انتظامی ترقیات کمیٹیوں / بلاک ریسورس مراکز  / کلسٹرس ریسورس مراکز کے توسط سے اساتذہ کی حاضری کی نگرانی ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  اس امر کیلئے حوصلہ افزائی فراہم کرنا کہ وہ بایومیٹرک حاضری نظام اسکولوں میں نصب کرکے  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور اساتذہ کی حاضری کی نگرانی میں اپنا تعاون دیں۔ تعلیمی تحقیق وتربیت کی قومی کونسل (این سی ای آر  ٹی) نے  ابتدائی تعلیم سے متعلق کارکردگی اشاریے (پی آئی این ڈی آئی سی ایس) تیار کیے ہیں تاکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی اور حاضری دونوں پر نظر رکھی جاسکے۔ پی آئی این ڈی آئی سی ایس کو ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جاسکے۔

مزید برآں بھارت میں اساتذہ کی تعلیم کے پروگراموں میں عمدگی کے لحاظ سے اصلاح متعارف کرانے کی غرض سے چار سالہ بی ایڈ مربوط کورس کا خاکہ تیار کیا گیا ہے اور اس خاکے سے متعلق قواعد وضوابط کو 22 نومبر 2018 کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ اس کورس کیلئے  تیار کیے گئے نمونہ نصاب میں اہم پہلو مثلاً صنف ، شمولیت پر مبنی تعلیم، آئی سی ٹی، یوگ، گلوبل سٹیزن شپ ایجوکیشن (جی سی ای ڈی)  اور صحت اور  صفائی ستھرائی  کو شامل کیا گیا ہے۔ تدریسی مہارت بنیادی طور پر پرائمری اور ثانوی سطحوں کیلئے ہوگی۔  انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور اساتذہ کی تعلیم کی قومی کونسل (این سی ٹی ای) نے اساتذہ کے لئے ایک کُلی طور پر وقف ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ یعنی دیکشا تیار کیا ہے جس کا مقصد ملک کے اسکولی اساتذہ کو اس طریقے سے بااختیار بنانا ہے کہ وہ اختراعات پر مبنی  تکنیکی  حل تک رسائی حاصل کرسکیں ۔ دیکشا ایک منفرد پہل قدمی ہے جس میں موجودہ ازحد بلند اور لچیلے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کا استعمال کیا گیا ہے جو اساتذہ کی ضروریات پر احاطہ کرتا ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے تدریسی فرائض انجام دے سکیں اور متعلقہ انتظام بھی سنبھال سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3257



(Release ID: 1579451) Visitor Counter : 119


Read this release in: English