نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت کھیلوں کے زُمرے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2019 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍جولائی،نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  ایوان کو مطلع کیا کہ  کھیلو انڈیا اسکیم  کے ٹیلنٹ سرچ (باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش)  اور ترقی  کے تحت  منتخب باصلاحیت کھلاڑی اسکیم کے تحت آنے والی  کسی بھی  الحاق شدہ اکیڈمی  میں شرکت کرنے کے اہل ہیں، جہاں  اعلیٰ سطح کی تربیت کے لئے  بنیادی ڈھانچہ  دستیاب ہے۔

 فی الحال تعلیم کے  ریگولر نظام سے  طلباء کو  الگ کرنے اور  ان طلباء کی مناسب اسکولنگ  اور سرٹیفکیشن ؍ گریجویشن کی پڑھائی پوری کرنے کی خاطر ایک خود مختار یونیورسٹی ؍ بورڈ قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ، جبکہ  کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  یہ طلباء  کھیل کود کی تربیت  میں پوری طرح  مصروف ہوتے ہیں، کیونکہ اسکیم کے تحت  ایسے بچوں کی اسکولنگ کے لئے  ، جنہیں  تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، مالی  التزام  کئے گئے ہیں۔

 کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  دیہی علاقوں سمیت کُل  2437  کھلاڑیوں کا انتخاب  ٹیلنٹ سرچ اینڈ ڈولپمنٹ  ورٹیکل  کے تحت  کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  منتخب کھلاڑیوں کو  ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کمیٹی  ، ٹیلنٹ شناخت اور ترقیاتی کمیٹی  برائے تربیت  پر مبنی  تین سطحی ڈھانچے کے ذریعے  اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی منظوری کے ساتھ  قطعی انتخاب کیا جاتا ہے۔

 کھیلو انڈیا  گیمس  میں شرکت  ریاستوں  کے حساب سے ہوتی ہے ، اضلاع کے حساب سے نہیں۔ کھیلو انڈیا اسکول گیمس  2018  اور  کھیلو انڈیا یوتھ گیمس  2019  میں  ریاستوں کی طرف سے  شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور میڈل پانے والے کھلاڑیوں کے نام  ویب سائٹ پر دئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  زیادہ سے زیادہ لوگوں کو  کھیلو انڈیا اسکیم  کے ساتھ  مربوط کرنا ایک جاری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس اسکیم کے لئے  مخصوص ویب سائٹ  اور کھیلو انڈیا  کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم  سمیت  مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعے  بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3231


(रिलीज़ आईडी: 1579368) आगंतुक पटल : 78
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English