محنت اور روزگار کی وزارت

اٹل بمت ویکتی کلیان یوجنا

Posted On: 17 JUL 2019 3:06PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 17 جولائی/محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی) نے  ’اٹل بمت ویکتی کلیان یوجنا‘ (اے بی وی کے وائی) کے نام سے ایک اسکیم لانچ کی ہے جس کے تحت  انشورنس شدہ فرد کو جو کہ بے روز گار ی کی صورت میں حلف نامہ داخل کرنے پر زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لئے زندگی میں ایک بار امداد کے طور پر، اس کی گزشتہ چار کنٹری بیوشن کی مدت کے دوران کی اوسط فی دن آمدنی کا 25 فیصد حصہ (چار عطیات کی مدت کے دوران کل آمدنی / 730) دیا جائے گا۔ یہ اسکیم یکم جولائی، 2018 سے نافذ العمل ہے۔ اس اسکیم کو ابتدائی طور پر دو سال کی مدت کے لئے پائلٹ بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کی شرائط لیاقت اور دیگر نکات درج ذیل ہیں:۔

            انشور نس شدہ  فرد ریلیف کے لئے دعویٰ کی گئی مدت کے دوران بے روزگار ہوا ہو، انشورنس شدہ فرد انشورنس کے قابل روزگار سے کم از کم دو سال سے وابستہ رہا ہو، انشورنس شدہ فرد نے پہلے چار عطیات کے تعاون کی مدت کے دوران ہر ایک مدت کے لئے 78  سے کم دنوں کا عطیات کا تعاون نہ دیا ہو، اس کے ذریعہ تعاون اد ا کیا گیا ہو یا آجر کے نام قابل ادا ہو، یہ بے روزگاری رضا کارانہ ریٹائرمنٹ، مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ، غلط برتاؤ پر سزا کے طور پر نہ ہوئی ہو، انشورنس شدہ فرد کا بینک آکاؤنٹ اور آدھار انشورنس شدہ فرد کے ڈاٹا بیس سے لنک ہونا چاہئیے، ایک سے زائد آجروں کے یہاں ملازمت کرنے والا انشورنش اسکیم کے دائرے میں آنے والا فرد اسی صورت میں بے روزگار تصور کیا جائے گا جبکہ وہ تمام آجرین کے یہاں سے بے روز گار ہوا ہو، جیسا کہ ای ایس آئی ایکٹ کی دفعہ 65 میں کہا گیا ہے کہ انشورنس شدہ فرد اسی مدت کے لئے اے بی وی کے وائی کے تحت کسی اور امداد کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ تاہم ای ایس آئی ایکٹ اور ضوابط کے تحت مستقل معذوری کے فوائد کی میعادی ادائیگی جاری رہے گی، ای ایس آئی ایکٹ کی دفعہ 61 کے مطابق انشورنس شدہ فرد جو کہ اے بی وی کے وائی کے تحت امداد پا رہا ہے، کسی دیگر ایکٹ یا ضابطے کے تحت اسی طرح کے فوائد کا مستحق نہیں ہو سکتا، انشورنس شدہ فرد ملنے والی امداد کی مدت کے دوران ایکٹ کے تحت ملنے والے طبی فوائد کا مستحق ہو گا، اے بی وی کے وائی کے تحت امداد کے دعویٰ  امداد کا مستحق فرد کبھی بھی کر سکتا ہے، تاہم وہ مدت بے روزگار ہونے کی ایک سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیے، مجوزہ فارم پر حلف نامے کی صورت میں برانچ آفس میں جمع کی جانی چاہئیے۔ انشورنس شدہ فرد ای ایس آئی سی پورٹل کے ذریعہ اپنا دعویٰ آن لائن جمع کرے گا۔

            اے بی وی کے وائی کے تحت ملنے والی ریلیف برانچ آفس سے براہ راست انشورنس شدہ فرد کے بینک اکاونٹ میں ہی منتقل کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔

U.3210



(Release ID: 1579318) Visitor Counter : 94


Read this release in: English