کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی زمین پرصنعتوں کا قیام

Posted On: 17 JUL 2019 5:28PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی18جولائی ۔کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم  پرکاش نے لوک سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  زمین اور اس  کا بندوبست ریاست کی قانون سازیہ اور اس کی انتظامیہ  کے تحت آتا ہے ۔ جیسا کہ  ( آئین کے 70 ویں شیڈول  میں ریاستوں کی فہرست  نمبر دو  کی 18ویں شق) میں بتایا گیا ہے۔زرعی زمین پر صنعتوں کا قیام ریاستی سرکاروں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںکی   انتظامیہ کے ذریعہ عمل میں آتا ہے۔

          مرکزی حکومت نے زمین کی حصولی  اور   بازآبادکاری  کے لئے  مناسب معاوضے  اورشفافیت کا قانون  2013    میں  بنایا تھا جس کا  اطلاق   یکم جنوری 2014سے شروع ہوا۔اس  کے تحت زمین  عوامی مقصد کے  ایکوائر کی جاسکتی  ہے ،جس  میں اور باتوں کے علاوہ صنعتی کوریڈور کے پروجیکٹ  بھی شامل ہوتے ہیں۔اس   قانو ن کی دفعہ دس میں  کہا گیا ہے کہ کئی فصلوںکی سنچائی  والی زمین  خصوصی   حالات کے علاوہ کسی اور حالت میں ایکوائر  نہیں کی جائے گی۔

 

 

م ن ۔ ۔رم

U-3221



(Release ID: 1579315) Visitor Counter : 43


Read this release in: English