کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پرفیومزکی برآمدات

Posted On: 17 JUL 2019 5:35PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی18جولائی ۔کامر س  اور صنعت کی  وزارت میں وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب  میں بتایا کہ  حکومت  نے ،برآمدات کو فروغ دینے کے لئے،  جن میں خوشبوجات کی برآمدات  بھی شامل ہیں،  یہ اقدامات کئے ہیں۔

  • بیرونی تجارت کی نئی پالیسی  20-2015   کا آغاز  یکم اپریل 2015  کو کیا گیا تھا۔اس  میں اور باتوں  کے علاوہ   ایک نئی اسکیم شروع کی گئی تھی جس کا مقصد بھارت کی مصنوعات کی برآمدات میں  بہتری لانا  تھا۔اس  اسکیم کا نام تھا:  مرچنڈائز  ایکسپورٹس  فرا م انڈیااسکیم ( ایم ای آئی ایس ) ایم ای آئی ایس  کے تحت  خوشبوجات کی برآمدات کے لئے ترغیبات فراہم کی گئی ہیں۔
  • یکم اپریل  2015 سے  مال برداری سے  پہلے اور اس کے بعد سود کو یکساں  بنانے کی اسکیم شروع کی گئی ۔اس میں  خوشبوجات کی برآمد سے متعلق اسکیم بھی شامل تھی۔
  • یکم اپریل 2017 سے  ایک نئی اسکیم  شروع کی گئی ،جس کا مقصد ملک میں  برآمدی  ڈھانچے  کے فرق پرتوجہ دینا تھا۔ اس اسکیم کا نام تھا:’’ ٹریڈانفرااسٹکچر  فار ایکسپورٹ اسکیم (ٹی آئی ای ایس )‘‘ ریاستی حکومت یا کسی دیگر ایجنسی کی طرف سے اترپردیش  کے قصبے قنوج  میں   خوشبو جات کی   برآمد کے سلسلے میں مالی امداد کے  لئے  ٹی آئی ای ایس  کے تحت  کوئی  تجویز اب تک موصول  نہیں  ہوئی ہے۔

 

 

م ن ۔ج ۔رم

U-3220



(Release ID: 1579314) Visitor Counter : 41


Read this release in: English