سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

نشہ چھڑانے کے کیمپ

Posted On: 17 JUL 2019 4:11PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزار ت الکوہل اور دیگر نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کے لئے امداد کی ایک سینٹرل سیکٹر کی اسکیم نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم میں غیر سرکاری اداروں، پنچایتی راج اداروں اور شہری مقامی اداروں کو مالی امداد دینے کی گنجائش ہے، تاکہ نشے کے عادی لوگوں کے لئے مربوط بازآبادکاری مرکز چلانے کے علاوہ اسے برقرار رکھا جاسکے اور نشے کے عادی لوگوں کی بازآباد کاری کے لئے جامع اور مربوط خدمات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ نشے کے عادی لوگوں کے لئے بازآبادی کاری مرکز (آئی آر سی اے)نشے کے اثر کے بارے میں کمیونٹی کو احساس دلانے کے مقصد سے جھگی بستیوں، کام کی جگہ، تعلیمی اداروں اور آس پاس کے علاقوں میں تعلیمی اور بیداری پیدا کرنے کے پروگرام کے لئے ذمہ دار ہیں اور وہ علاج کے لئے پیشہ وارانہ مدد کرتی ہیں۔ 17-2016، 18-2017 اور 19-2018 کے مالی سال کے لئے اس اسکیم کے تحت مستفیض ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بالترتیب 115759,100737اور 77479 ہے۔ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پنجاب کی ریاستوں میں مستفدین کی کل تعداد حسب ذیل ہے۔

 

مستفدین کی تعداد

ریاست

2016-17

2017-18

2018-19

آندھرا پردیش

4059

2952

1752

تلنگانہ

3321

1845

1144

پنجاب

2214

2214

1865

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزار ت نے 2018 میں منشیات کی اشیا کے استعمال  کی وسعت اور طریقہ سے متعلق ایک قومی سروے کا اہتمام کیا ہے۔ نیشنل ڈرگ ڈیپنڈینس ٹریٹمنٹ سینٹر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دلی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ قومی سروے کے تکنیکی اور سائنسی پہلوؤں کی رہنمائی کرے۔

رپورٹ کے مطابق الکوہل سب سے عام سائیکو ایکٹو شئے ہے جسے ہندوستانی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد  بھنگ  اور افیون ہے۔ ملک میں تقریباً 16 کروڑ افراد الکوہل استعمال کرتے ہیں، جبکہ 3 اعشاریہ ایک کروڑ لوگ بھنگ سے بننے والی نشہ آور اشیا اور 2 اعشاریہ دو چھ کروڑ لوگ افیون کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک اعشاریہ ایک آٹھ کروڑ لوگ سکون بخشنے والی دوا استعمال کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ 2 اعشاریہ 9 کروڑ افراد ایسے ہیں جو الکوہل پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ 25 لاکھ لوگ بھنگ، 28 لاکھ لوگ افیون پر انحصار کرتے ہیں اور 11 اعشاریہ 8 لاکھ لوگ سکون دینے والی دوائیں استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

سروے کی مکمل رپورٹ اِس وزارت کی ویب سائٹ پر ریاست کے اعتبار سے تفصیل سے پیش کی گئی ہیں۔

 

http://socialjustice.nic.in/writereaddata/UploadFile/Survey%20Report.pdf

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3219



(Release ID: 1579311) Visitor Counter : 62


Read this release in: English