کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چین کو تمباکو کی برآمد

Posted On: 17 JUL 2019 5:29PM by PIB Delhi

نئیدہلی18جولائی ۔تجارت وصنعت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں  ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ بھارت اورچین نے  ،  تمباکو کو بھارت سے چین برآمد کرنے کے سلسلے میں کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے تاہم  وزارت زراعت اورکاشتکاروں کی  بہبود  ، حکومت ہند نے    بھارت سے چین کو تمباکو کی برآمد   کے سلسلے میں  فائٹو سینٹری )  یعنی نباتات کے تحفظ سے متعلق )ضروریات   کی تکمیل کے سلسلے میں  ایک معاہدہ  ضرور کیا ہے ،  جس  میں  جمہوریہ چین   کی عام انتظامیہ اور کسٹم  ایک فریق ہے  اور یہ معاہدہ 21  جنوری 2019  کو کیا گیا ہے ۔توقع کی جاتی ہے کہ مذکورہ معاہدے پردستخط ہونے سے ایف سی وی تمباکو  کی مجموعی برآمدات کو فروغ  حاصل ہوگا جو بنیادی طور پر آندھرا پردیش اورکرناٹک میں اگائی جاتی ہے کیونکہ   یہی تمباکو چین کو برآمد کی جائے گی ۔اس  معاہدے کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔:

          مذکورہ  معاہدے پر 21  جنوری 2019 کو دستخط ہوئے تھے اور یہ معاہدہ  دستخط کی تاریخ سے آئندہ چار برسوں تک کے لئے  نافذ العمل ہوگا۔

          معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ چین کو تمباکو کی وہی پتیاں  برآمد کی جائیں گی جو بھارت میں  آندھرا پردیش  اور کرناٹک  میں اگائی گئی ہوں گی اور انہیں  مخصوص عمل سے گزار کرخشک  کیا گیا ہوگا اور اس عمل میں تمام تر نباتیاتی تقاضوں  اور صفائی ستھرائی سے متعلق قوانین اور چین کے ضوابط  کا لحاظ رکھا گیا ہوگا۔

          تمباکو کی درآمد کاروںکو  تجارتی ٹھیکوں  پر دستخط کرنے سے قبل جی اے سی سی سے درآمداتی قرنطائن اجازت  نامہ حاصل کرنا ہوگا۔تمباکو کی مذکورہ پتیاں  پورے طریقے سے  نمی سے محفوظ  پیکٹوں میں  لپیٹی ہوئی ہوں گی تاکہ ان میں کسی طرح کی آلودگی اور آمیزش  نہ ہوسکے۔

          زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کی وزارت (ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو ) اس سلسلے میں  فیلڈ کی سطح پر اس  یامر کو  یقینی بنانے کے لئے موثر نگرانی والے  اقدامات انجام دے گی  ، جس کے تحت   تمباکو تیار کرنے والے علاقے کو  ہر طرح سے تمباکو کی فصل کو لاحق ہونے والے   امراضسے محفوظ  کیا گیا ہوگا۔وزارت  اس سلسلے میں  تمباکو کی پتیوں  کا برآمداتی قرنطائن معائنہ کرے گی اور بین الاقوامی  پود کاری تحفظ  کنونشن   کے معیارات کے مطابق  ،  یعنی  معائنے کے بعد اپنی جانب سے  فائٹو سینٹری سرٹیفکیٹ   بھی جاری کرے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3215



(Release ID: 1579280) Visitor Counter : 80


Read this release in: English