کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چائے باغان کارکنان

Posted On: 17 JUL 2019 5:29PM by PIB Delhi

نئیدہلی18جولائی ۔ تجارت وصنعت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاہے کہ ملک  میں چائے باغان میں کام کرنے والے کارکنان کے کام کاج کی  صورتحال اور شرائط وغیرہ  وزارت محنت اور روزگار کے ذریعہ متعین کردہ  پلانٹیشن  لیبر ایکٹ  ( پی ایل اے) 1951   کے تحت  ضابطہ بند کی گئی ہیں  اور انہیں  متعلقہ ریاستی حکومتیں اپنی نگرانی میں  نافذ کرتی ہیں۔ کام کاج کی ان شرائط  میں  منجملہ دیگر امور کے  ،  کارکنان کے لئے  بہبودی خدمات کی فراہمی اور سہولتیں  یعنی  ہاؤسنگ  ، طبی خدمات اور بنیادی تعلیم  ، آبی سپلائی اور صفائی ستھرائی جیسی  باتیں  بھی شامل ہیں ۔

          ٹی بورڈ چائے کارکنان کے لئے  کچھ بہبودی اقدامات  بھی کرتا ہے ۔چائے کارکنان کے زیر کفالت  افراد کو  یہ سہولتیں  حاصل ہوتی ہیں۔  یہ تمام تر سہولتیں  اپنی نوعیت کے لحاظ سے ذیلی اور ضمنی حیثیت رکھتی ہیں۔ لیبر ویلفیئر اقدامات ، چائے ترقیات اورفروغ اسکیم  کے تحت انسانی وسائل ترقیات  عنصر کے  دائرہ کار کے تحت کئے جاتے ہیں ۔ ٹی بورڈ نے  گزشتہ چار برسوں   (16-2015سے 19-2018) کے دوران  17.76  کروڑوروپے تقسیم کئے ہیں اور رواں سال کے دوران   کارکنان اور ان کی زیر کفالت  افراد  کی فلاح وبہبود کے لئے ایچ آر ڈی عنصر کے تحت  30  جون 2019 تک   کی مدت بھی اس  میں شامل ہے۔

          چائے صنعت کے کارکنان  پر مختلف النوع  صنعتی اور سماجی تحفظ  کے قوانین کے ذریعہ   بھی احاطہ کیا جاتا ہے ۔ ان میں  ایمپلائز  کمپنسیشن ایکٹ  1923  ،  پیمنٹ آف گریجویٹی اسکیم  1972   ، پراویڈینٹ فنڈ اینڈ  متفرق تجاویز ایکٹ  1952  ، پیمنٹ آف بونس  ایکٹ 1965   ،زچکی فوائد ایکٹ  1961   ،اجرتوں کی ادائیگی سے متعلق  ایکٹ  1936   اور صنعتی تنازعات ایکٹ 1947  اور صنعتی روزگار ( اسٹینڈنگ آرڈر ) ایکٹ  1946   وغیرہ شامل ہیں۔

          چائے باغان کے کارکنان کے لئے  کم از کم اجرتوں کا تعین  ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار کے تحت آتا ہے جو کم از کم اجرت  ایکٹ  1948      کی تجاویز کے مطابق   عمل کرتی ہیں۔ چائے باغان کے کارکنان کی اجرتوں کا تعین  پروڈیوسر ایسوسی ایشنو ں  اور کارکنان کی یونینوں کے مابین  طے پانے والے معاہدے کے مطابق  عمل میں آتا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3216



(Release ID: 1579279) Visitor Counter : 42


Read this release in: English