سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

او بی سی کے لئے خوشحال طبقے کا فارمولہ

Posted On: 17 JUL 2019 4:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍جولائی،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  ایوان کو مطلع کیا کہ   ریاستی حکومتوں ، مرکزی حکومت ، سرکاری سیکٹر کے اداروں (پی ایس یو)  اور بینکوں میں  دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز)  کی مرکزی حکومت میں  ملازمتوں اور  مرکزی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے  خوشحال طبقے کا فارمولہ ، عملے اور تربیت کے محکمے  کی  8 ستمبر 1993 کی ہدایات اور  سرکاری  اکائیوں اور مالی خدمات کے محکمے کے  14 اکتوبر 2004  اور  25 اکتوبر 2017 اور 6 دسمبر  2017  کے  میمورنڈم  میں دی گئی ہدایات  کے مطابق  نافذ کیا جاتا ہے۔

 سماجی اور تعلیمی  طور پر پسماندہ طبقات  (ایس ای بی سی)  میں  خوشحال طبقے سے متعلق معاملے کی جانچ کے لئے  8 مارچ 2019 کو  ڈی او پی ٹی کے سابق سکریٹری  جناب بی پی شرما  کی صدارت میں  حکومت ہند نے  ماہرین کی ایک کمیٹی  تشکیل دی ہے۔ امید ہے کہ یہ کمیٹی  جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔

 

 

U-3206



(Release ID: 1579234) Visitor Counter : 45


Read this release in: English