وزارت دفاع

مسلح افواج پر حملے

Posted On: 17 JUL 2019 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17جولائی2019؍جموں و کشمیر اور شمال مشرق (منی پور، ناگالینڈ، آسام اور اروناچل پردیش)میں آرمی کے خلاف دہشت گردانہ واقعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

جموں و کشمیر

شمال مشرق

2016

09

06

2017

23

10

2018

54

11

2019(7 جولائی2019) تک

13

05

 

ہندوستانی فضائیہ کے پٹھان کوٹ اسٹیشن پر یکم جنوری؍02جنوری 2016ء کی رات ہندوستانی فضائیہ پر ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔گزشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستانی بحریہ کے کسی بھی جہاز یا اسٹیبلشمنٹ پر کوئی بھی حملہ نہیں ہوا ہے۔

اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے تمام واقعات کی انکوائری کی جاتی ہے۔ تاہم وزارت دفاع نے پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی انکوائری اور ملک بھر میں واقع مختلف دفاعی اداروں کی سلامتی کو مستحکم کرنے سے متعلق اقدامات کی سفارش کرنے کے لئے لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) فلپ کامپوس کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔اس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر مختلف اقدامات بشمول  چوکس دفاعی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کے ذریعے سیکورٹی کو مستحکم کرنا ، فوری جوابی کارروائی کرنے والی ٹیموں کی تعیناتی  اور فضائی پلیٹ فارم کا استعمال  شامل ہیں۔علاوہ ازیں دفاعی تنصیبات کی سیکورٹی کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔خطرات کے تجزیے کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیا جاتا ہے، تاکہ اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد ایسو نائک نے آج لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ جناب چندر پرکاش جوشی کے سوال کے تحریری جواب میں ایہ اطلاع فراہم کی۔

 

*******

U: 3186



(Release ID: 1579215) Visitor Counter : 43


Read this release in: English