محنت اور روزگار کی وزارت

 چھڑائے گئے بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کے لئے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے

Posted On: 17 JUL 2019 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جولائی،محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج  راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  ایوان کو مطلع کیا کہ  حکومت  بندھوا مزدور (خاتمے) کے قانون 1976 کے تحت  سزا دیئے جانے کی کم شرح سے  پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سزا دیئے جانے کی کم شرح کی وجوہات  مندرجہ ذیل ہوسکتی ہیں، جن پر مختلف  فورموں میں  تبادلہ خیال کیا  گیا ہے۔

1-عام سماجی امتیاز

2- بندھوا مزدور عام طور پر نقل مکانی کرنے والے ہوتے ہیں، اس لئے ان کے لئے  گواہ کی دستیابی مشکل ہوتی ہے۔

3-ڈی ایم  ؍ ایس ڈی ایم  کی عدالتیں ، عدالتی نظام والی  عدالتوں کی طرح معاملات کا فیصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

بندھوا مزدور نظام  کے خاتمے  سے متعلق قانون – 1976  ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتطام علاقوں  کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ یہ قانون  ویجیلنس کمیٹی کی شکل میں  ضلع سطح پر  ایک ادارہ جاتی نظام فراہم کرتا ہے۔ اس قانون کے ضابطوں کو نافذ کرنے کے مقصد سے  ریاستی حکومتیں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے  کسی موجودہ  ایگزیکیٹو مجسٹریٹ کو  فرسٹ کلاس  جوڈیشیل مجسٹریٹ  کے اختیارات  فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت ہند نے  بندھوا مزدوروں کی باز آباد کاری کے لئے  مرکزی سیکٹر کی اسکیم  2019 کو جدید بنانے  کا موقع فراہم کیا ہے جس کے تحت  ایک لاکھ روپے  ، دو لاکھ روپے  اور تین لاکھ روپے تک  کی مالی امداد  ، ان کے  زمرے  کی بنیاد پر  اور  ان کے استحصال کی سطح کی بنیاد پر  فر اہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  ایسے لوگوں کو  غیر نقدی والی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​U-3183



(Release ID: 1579157) Visitor Counter : 51


Read this release in: English