کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بچہ مزدوروں کی بازآبادکاری کے لئے سروے

Posted On: 17 JUL 2019 3:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جولائی،ضلع کی سطح پر بچہ مزدوروں کی شناخت کا بنیادی سروے کرنے کے لئے  ضلع پروجیکٹ سوسائیٹیوں کی  ضرورت ہے۔نظر ثانی شدہ قومی  بچہ مزدور پروجیکٹ (این سی ایل پی) کے رہنما خطوط کے مطابق ، جس ضلع میں سروے کرنے کی ضرورت ہے ، وہاں سروے کے لئے فی ضلع 4 لاکھ روپے  خرچ کئے جاسکتے ہیں۔ یہ رقم  سروے کرنے والوں کی تربیت  ، حقیقی  فیلڈ ورک اور  ان کی ادائیگی کے لئے معاوضہ سمیت  تمام اخراجات  کے لئے ہوگی۔ این سی ایل پی کے رہنما خطوط کے مطابق  یہ سروے آخری سروے  کے بعد تین سال کے اندر  متعلقہ  این سی ایل پی سوسائیٹیوں کے ذریعے  کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ 2018-19 کے دوران  کُل 30283  بچہ مزدوروں کی شناخت کی گئی تھی۔

یہ معلومات  آج راجیہ سبھا میں  محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​U-3180



(Release ID: 1579156) Visitor Counter : 55


Read this release in: English