شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے میں سڑک اور ریل رابطہ

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2019 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2019، ملک کے اہم  حصوں(مین لینڈ )سے شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے لئے سڑک اور ریل رابطہ سلی گوڑی راہداری کے ذریعہ ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی اسکیموں کے تحت گزشتہ چار سال کے عرصے میں 821.56  کروڑ روپے منظور کئے گئے اور شمال مشرقی کونسل( این ای سی) کی اسکیموں کے تحت شمال مشرقی خطے میں سڑکوں ، پلوں ، آئی ایس بی ٹی ، ہوائی اڈوں، ریلویز جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 129.65 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

سڑکوں اور شاہراؤں کے  اروناچل پیکج  سمیت SARDP-NE کے تحت 1262 کلو میٹر لمبی سڑک شمال مشرقی خطے میں گزشتہ چار سال میں مکمل کی گئی ہے جس پر 17.065 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

بھارت مالا پری یوجنا(بی ایم پی) کے تحت این ای آر میں 5301% کلو میٹر لمبی سڑکوں  کی بہتری کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے 3246کلو میٹر سڑک کی لمبائی کو شمال مشرق میں معاشی راہ داری کی ترقی کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 20708 کلو میٹر لمبی سڑک 9033.76 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔ جس کے نتیجے میں شمال مشرقی خطے میں 3123 گھروں کو جوڑا گیا۔

ریل کنکٹی ویٹی کے معاملے میں گزشتہ چار سال کے دوران پورا شمال مشرقی خطے کو براڈ گیج نیٹ ورک میں تبدیل کردیاگیا ہے۔

ریاست کے اعتبار سے گزشتہ تین سال میں میٹرو گیج سے براڈ گیج ریل لائن میں تبدیل کرنے کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

ریاست کے نام

 ریل راستہ

اروناچل پردیش

بالی پاڑا - بھولکپونگ

آسام

رنگیاہ-مرکونگ سی لاک

آسام

لومڈنگ۔ سلچر

تریپورہ

کمارگھاٹ اگرتلا

منی پور

 اروناچل۔ جیری بام

میزورم

کتھاکل۔ بھیرابی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چار) اور وزیراعظم کے دفتر وزیر مملکت کے علاوہ عملے،عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہوائی رابطے کےسلسلے میں ہوائی اڈوں کی  جدید کاری کے علاوہ ان کی ترقی کی گئی ہے۔اس میں گوہاٹی، امپھال اور اگرتلا ہوائی اڈوں میں نئے مربوط ٹرمنل عمارت کی تعمیر شامل ہے۔ ڈبرو گڑھ ہوائی اڈے پر رن وے کی توسیع، رن وے کو مضبوط کرنا،دیما پور ہوائی اڈے پر ٹیکسی وے اور تیز پور ہوائی اڈے میں کام کی توسیع وغیرہ بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک یونگ پر گرین فیلڈ ہوائی اڈہ مکمل کرلیا گیا ہے اور وہ کام کرنے لگا ہے۔شمال مشرقی خطے میں رابطے کو بہتر بنانے کے لئے ہولونگی(ایٹہ نگر ) میں نیا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ علاقائی کنکٹیویٹی اسکیم( آر سی ایس۔ اڑان) بھی شروع کی گئی ہے تاکہ ملک کے اندر  کم استعمال ہونے والے اور بہت کم استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کے لئے کنکٹیویٹی فراہم کی جاسکے اور وایا بیلیٹی گیپ فنڈنگ کے ذریعہ ہوائی کرائے قابل برداشت بنا کر علاقائی رابطے کو فروغ دیا جاسکے۔شمال مشرق کو آر سی ایس  اڑان کے تحت ایک ترجیح علاقے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ایکوٹورزم، دیہی ٹورزم، میڈیکل ٹورزم، ویلنیس ٹورزم، ایڈونیچر ٹورزم،کروز ٹورزم، پائیدار ٹورزم، ایگری ٹورزم اور کھانے پینے کے فروغ جیسے بہت سے شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن کی شمال مشرقی خطے میں وسیع گنجائش ہے۔سیاحت کی وزارت کی سودیش درشن اسکیم کا  مقصد ملک میں موضوع پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ چار سال میں شمال مشرقی خطے کے لئے 1315.06 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی اور اس کے لئے 783.40 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔سیاحت کی وزارت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے شمال مشرقی ریاستوں میں انٹر نیشنل ٹورزم مارٹ کا بھی اہتمام کیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق شمال مشرقی خطے میں بڑے پروجیکٹ بھی شروع کئے گئے ہیں۔ جن میں شمال مشرقی خطے اور سکم میں ایم ایس ایم ایز کا فروغ ،شمال مشرقی خطے کے لئے جامع   ٹیلی کام ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے جامع اسکیم، شمال مشرقی خطے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کا پروجیکٹ، امپھال میں نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی، تریپورہ میں موجودہ اگرتلہ اسٹیشن کو بنگلہ دیش ریلوے کے اکھورا اسٹیشن سے جوڑنے کے لئے اگرتلہ۔ اکھورا ریل رابطہ، بارک سمیت برہم پتر اور 19 نئی آبی گزرگاہوں کی ترقی شامل ہیں۔

ان سب کے علاوہ شہری امور اور مکان سے متعلق وزارت سووچھ بھارت مشن۔ اربن، شہری کایا پلٹ اور جدید کاری کے اٹل مشن، اسمارٹ سیٹیز مشن، پردھان منتری آواس یوجنا۔ اربن اور شمال مشرقی خطے میں شہری ترقی کا پروگرام اور شہروں  اور قصبوں میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دس فیصد لم سم اسکیم وغیرہ کے لئے  شمال مشرقی آٹھ ریاستوں کو امداد فراہم کرے گی۔

مذکورہ باتوں کے علاوہ شمال مشرقی خطے کی  ترقی  کی وزارت نے اپنی بہت سی اسکیموں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے میں کمیوں  کو پر کرنے کے لئے پروجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں این ایل سی پی آر اسٹیٹ، نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم، نارتھ ایسٹ کونسل کی اسکیمیں اور نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ ح ا۔رض

U- 3179

 


(रिलीज़ आईडी: 1579128) आगंतुक पटल : 102
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English