وزارت خزانہ

قلیل مدتی زرعی قرض کے تحت قرض مہیا کرانے کی اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2019 6:17PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 16 جولائی//خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراک سنگھ ٹھاکر نے ایک تحریری جواب میں لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت ہند کے زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ کسانوں کو 7  فیصد سالانہ کی رعایتی شرح سود پر تین لاکھ روپئے تک کا قلیل مدتی فصل قرض کی فراہمی کے تحت اسکیم پر عمل کرتا ہے۔

            اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک فار ایگریکلچرل اینڈ ریورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی) نے گزشتہ تین برسوں میں مہاراشٹر میں کو آپریٹیو بینکوں اور آر آر بی سے فوری طور پر تین فیصد  باز ادائیگی کی ترغیب کے ساتھ فصل قرض فراہم کرائے اس کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔ 2015-16 کے دوران 2636190 کسان، 2016-17 کے دوران 1825900 کسان اور 2017-18 (عبوری) کے دوران 790724 کسان اس اسکیم  سے فیض یاب ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3176


(रिलीज़ आईडी: 1579071) आगंतुक पटल : 71
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English