وزارت خزانہ

کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ بینکوں اور این بی ایف سی ایس کے خلاف آن لائن شکایات کا اندراج

Posted On: 16 JUL 2019 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 16 جولائی/خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراک ٹھاکر نے ایک تحریری جواب میں لوک سبھا کو بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) 24, جون، 2019 کو لانچ کیا گیا تھا۔ سی ایم ایس بینکوں اور اس کے با قاعدہ اداروں کے خلاف آر بی آئی سے شکایات درج کرانے کاایپلی کیشن ہے۔ بینکنگ لوک پال اسکیم 2006 اور لوک پال اسکیم برائے این بی ایف سی، 2018 کے تحت دائر کردہ شکایات اسکیم کے ضوابط  کے تحت حل کی جاتی ہیں۔فی الحال  شکایات کی صورت حال  معلوم کرنے کے لئے کوئی آئی وی آر سسٹم موجود نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3174


(Release ID: 1579070)
Read this release in: English