وزارت خزانہ
جن دھن یوجنا اور بی ایس بی ڈی کھاتوں پر کم از کم بیلنس پر کوئی جرمانہ عائد نہیں
Posted On:
16 JUL 2019 6:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 16 جولائی/خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراک ٹھاکر نے ایک تحریری جواب میں لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے رہنما خطوط کے مطابق، پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے کھاتوں سمیت بیسک سیونگ بینک ڈیپازٹ اکاؤنٹس (بی ایس بی ڈی) کے لئے کم از کم بیلنس کی ضرورت نہیں ہے۔ مارچ، 2019 تک ملک بھر میں 57.3 کروڑ بی ایس بی ڈی اکاؤنٹ سمیت 35.27 کروڑ (61.6 فیصد) جن دھن اکاؤنٹ تھے۔ لہٰذا ان اکاؤنٹ پر کم از کم بیلنس بر قرار نہ رکھنے کی صورت میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا ہے۔ بی ایس بی ڈی اکاؤنٹ سب کے لئے معمول کے مطابق بینک خدمات تصور کئے جاتے ہیں اور ان کے ذریعہ بنیادی کم از کم خدمات بغیر کسی چارج کے انجام دی جاتی ہیں۔
”بینکوں میں صارفین خدمات“ سے متعلق آر بی آئی کے ماسٹر سرکلر مورخہ یکم جولائی، 2015 کے مطابق بینکوں کو بی ایس بی ڈی کھاتوں کے علاوہ دیگر کھاتوں پر بینکوں کے ذریعہ فراہم کردہ مختلف خدمات پران کے بورڈ کی پالیسی سے منظور شدہ خدمت چارج مقرر کرنے کی اجازت ہے، جبکہ یہ چارج واجبی ہوں اور فراہم کردہ خدمات کی اوسط لاگت سے زائد نہ ہوں۔ مزید بر آں، بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بنیادی خدمات کی نشاندہی کریں اور اس قسم کے چارج کے واجبی ہونے کو یقینی بنانے اور انہیں اختیار کرنے کے اصولوں کی شناخت واضح کریں۔ بینکوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان خدمات کے چارج کے بارے میں صارفین کی آگاہی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔
U.3173
(Release ID: 1579068)
Visitor Counter : 68