نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کرن رجیجو نے اسمرتی مندھانا اور روہن بوپنا کو ارجن ایوارڈ پیش کئے
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2019 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16جولائی2019؍نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب کرن رجیجو نے آج نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں کرکٹ کھلاڑی مس اسمرتی مندھانا اور ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کو ارجن ایوارڈ پیش کئے۔
اسمرتی مندھانا اور روہن بوپنا کو کرکٹ اور ٹینس کھیلوں میں ان کے غیر معمولی کارناموں کے لئے 2018ء کے ارجن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 25ستمبر 2018ء کو منعقد ایوارڈ تقریب کے دوران ہندوستان کے صدر سے ارجن ایوارڈ حاصل نہیں کرپائے تھے، کیونکہ وہ اس وقت بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے ملک سے باہر تھے۔
اسمرتی مندھانا ان چند بہترین خاتون کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جو حال ہی میں کرکٹ کی سبھی فورمیٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔وہ ایک روزہ میچ میں دوہری سنچری بنانے والی پہلی ہندوستانی کرکٹ خاتون ہیں۔ وہ ایک ایسی واحد کھلاڑی ہیں جنہیں 2016ء کے آئی سی سی ویمنس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مندھا نا کو 18-2017ء کے لئے بی سی سی آئی کی جانب سے بہترین خاتون بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔

روہن بوپنا ملک میں ایک غیر معمولی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2018ء کے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ ایسے چوتھے کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے 2017ء میں مکس ڈبلز میں گرینڈ فرینچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔

U: 3167
(रिलीज़ आईडी: 1579021)
आगंतुक पटल : 116
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English