بھاری صنعتوں کی وزارت

ہندوستان فوٹو فلمز مینوفیکچرنگ  کمپنی لمٹیڈ کا خاتمہ

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2019 1:02PM by PIB Delhi

نئیدہلی16 جولائی ۔بھاری صنعتوں  اور سرکاری صنعتوں   کے وزیر اروند گنپت ساونت   نے آج لوک سبھا میں ا یک تحریر ی جواب میں بتایا کہ  مدراس ہائی کورٹ نے 29  اگست  2016 کو  اوٹی میں واقع  سرکاری شعبے کی ایک اکائی   ہندوستان فوٹو  فلمز  مینوفیکچرنگ کمپنی لمٹیڈ   کے خاتمے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔سرکاری لکویڈیٹر  کو ابھی اس کا قبضہ  لینا ہے ۔

 ہندوستان فوٹو فلمز  مینوفیکچرنگ کمپنی لمٹیڈ  ( ایچ  پی ایف ) کے تمام ملازمین کو  رضاکارانہ  سبکدوشی اسکیم   ( وی آر ایس )   پر سبکدوش  کردیا گیا ہے۔

وی آر ایس کے لئے  مقررہ رقم تخمیناََ  181.54  کروڑروپے تھی اور اب تک وی آر ایس کے سلسلے میں  147.46  کروڑروپے  خرچ ہوچکے ہیں۔

 تمام سابق ملازمین کو  مدراس  ہائی کورٹ کے احکامات اور حکومت ہند کے رہنما خطوط  کے مطابق   30 جون 2016  تک کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔

سی سی  ای اے  کے فیصلے کے مطابق  ڈی پی ای رہنما خطوط  کے مطابق ماضی میں  ملازمین کو  ،جو  قابل وصولی/منہا کی جانے والی پیشگی رقم    / خصوصی کارگزاری بھتہ  کی بقایا وصولی کو   ہر ایک سابق  ملازم  کی وی آر ایس کی رقم سے منہا کرلیا گیا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-3150


(रिलीज़ आईडी: 1578903) आगंतुक पटल : 89
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English