مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ڈی یو ایس آئی بی نے کہا ہے کہ دہلی میں جھگی جھونپڑی کلسٹروں (جے جے سیز ) پر دھرنا دینے والے مجاز فائدہ اٹھانے والوں (سلم ڈیولرس ) کی نشاندہی کے لئے سروے مکمل کئے جائیں
جی این سی ٹی ڈی پہلے سے تعمیر شدہ 17660 مکانوں اور زیر تعمیر تقریباََ 16000 مکانوں کے بارے میں رپورٹ ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت کو پیش کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 JUL 2019 12:35PM by PIB Delhi
نئیدہلی16 جولائی ۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) سے کہا ہے کہ وہ دہلی میں جھگی جھونپڑی کلسٹرو ں (جے جے سیز ) پر دھرنا دینے والے مجاز فائدہ اٹھانے والوں (جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والوں ) کی نشادہی کے لئے اپنے ڈیمانڈ سروے مکمل کرے ۔ انہوں نے گورنمنٹ آف نیشنل کیپٹل ٹیریٹری آف دہلی ( جی این سی ٹی ڈی) کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ و ہ پہلےسے تعمیر شدہ 17660 مکانوں اور زیر تعمیر تقریباََ 16000 مکانوں کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ مکانات اور شہری امور کی وزارت کو پیش کرے ۔وہ جی این سی ٹی ڈی ، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ڈی ڈی اے ) ، ڈی یو ایس آئی بی اور دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفرااسٹکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ایس آئی آئی ڈی سی ) کی ایک میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ یہ میٹنگ پی ایم اے وائی (یو) کے تحت مکانوں کے الاٹمنٹ کے لئے مکانات اورشہری امور کی وزارت نیز دیگر دفاتر کے سامنے بڑی تعداد میں کھڑے ہوئے درخواست دینے والوں کی لائنوں کے بارے میں تھی۔
یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ ڈی یو ایس آئی وی اور ڈی ڈی اے اپنی ویب سائٹوں کے ذریعہ آن لائن درخواستیں منگائیں گے تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو پی ایم اے وائی . یو کی تمام پہلوؤں کے تحت فائدہ ہوسکے ۔درخواست کے یہ فارم کامن سروس سینٹر ( سی ایس سی) کے ذریعہ بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ ڈی یو ایس آئی بی جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کی باز آبادکاری کا کام انجام دے گا جبکہ ڈی ڈی اے دیگر شہری غریب لوگوں کے مکانات کی مانگ پر توجہ دے گا۔جناب مشرا نے ڈی ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ ڈی ڈی اے کی طرف سے تعمیر شدہ تقریباََ 40 ہزار مکانوں کی فروخت کے لئے کیمپوں کا انعقاد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعقاد مختلف مالی اداروں، نیشنلائز بینکوں کے تعاون سے نیز نیشنل ہاؤسنگ بینک ( این ایچ بی ) کو اپنے ساتھ ملاکر کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو پی ایم اے وائی ( یو ) کے تحت قرضے سے وابستہ سبسڈی اسکیم کے ذریعہ 2.67 لاکھ روپے تک کا فائدہ ہوسکے ۔دہلی حکومت کے اہلکاروں نے یقین دلایا کہ اگلے چھ ماہ میں ان مکانات کا قبضہ دلادیا جائے گا۔اس سلسلے میں وقتاََفوقتاََ جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
حالیہ مہینوں میں نامعلوم افراد کے کچھ گروپوں نے لوگوں کے مابین ’جعلی درخواست فارم ‘ مشتہر کئے ہیں اورکہا ہے کہ لوگ اپنی درخواستوں کو مکانات اور شہری امور کی وزارت کے دفاتر اور دیگر دفاتر میں پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت مکانات کے الاٹمنٹ کے لئے جمع کراسکتے ہیں ۔اس سلسلے میں 11 جولائی 2019 کو نئی دہلی کے ساؤتھ ایونیو پولیس اسٹیشن میں اُن نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
کرادی گئی ہے ،جو غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، جن میں جعلی درخواست فارم جاری کرنے جیسی سرگرمی بھی شامل ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-3145
(ریلیز آئی ڈی: 1578876)
وزیٹر کاؤنٹر : 95