صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن کے ہاتھوں عوام کے لئے قومی ڈیجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ رپورٹ منظر عام پر


اس سے ڈیجیٹل انڈیا کو استحکام حاصل ہوگا اور یو ایچ سی کے تئیں ہماری کوششوں میں اضافہ ہوگا: ہرش وردھن

Posted On: 15 JUL 2019 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جولائی 2019،          صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں مختلف شراکت داروں کی آراء اور تجاویز کے لئے قومی ڈیجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ (این ڈی ایچ بی) رپورٹ عوام کے لئے جاری کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت اعلی معیار کی حفظان صحت خدمات  اور آخری قطار میں کھڑے شخص  یعنی سبھی تک  اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ڈیجیٹل ہیلتھ خدمات اس منتقلی کو تیز تر کررہی ہیں اور اس کے پاس آفاقی صحت کوریج (یو ایچ سی) میں تعاون فراہم کرنے کے لئے وسیع امکانات ہیں۔ ہندوستان کے پاس وہ سبھی چیز ہے جو اسے ‘‘ سبھی کے لئے صحت’’ کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ڈیجیٹل بلیو پرنٹ، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت اپنی خدمات کے ساتھ ملک کے ہر ایک فرد کے دروازے تک پہنچنے کے وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔

اس موقع پر ہر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن، جناب جے سیتا نارائن، سابق چیئرمین یو آئی اے ڈی آئی اور این ڈی ایچ بی کمیٹی کے چیئرمین، جناب سنجیو کمار، اے ایس اینڈ ڈی جی (سی جی ایچ ایس)، اے ایس (ہیلتھ) اور جناب لو اگروال، جوائنٹ سکریٹری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی مشورے اور تجاویز دیں تاکہ حفظان صحت میں اس ڈیجیٹل انقلاب کو مزید جامع اور باہمی شراکت داری کا حامل بنایا جاسکے اور حکومت کو ایک مضبوط ملک بنانے کو ایک مشترکہ کوشش بنانے میں تعاون فراہم ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آفاقی صحت کوریج (یو ایچ سی) کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں حفظان صحت خدمات کی ڈیلیوری کے ساتھ ترقی سے ہر ایک شخص واقف ہے اور جس طرح کی صحت خدمات کی ڈیلیوری کو ہم جانتے ہیں اور جس طرح سے صحت خدمات تک عوام کی رسائی ہے، اس سے بہتر تبدیلی آئے گی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘ڈیجیٹل ہیلتھ میں ترقی اس منتقلی کو تیز تر کررہی ہے اور اس کے پاس آفاقی ہیلتھ کوریج کو تعاون فراہم کرنے کے لئے وسیع امکانات ہیں’’۔

متعدد ڈیجیٹل ہیلتھ خدمات کو باہم مربوط کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہر وقت ایسا ماحول نظام تیار کرنے کا ہے جو کہ موجودہ صحت اطلاعاتی نظام کو باہم مربوط کرسکتے ہیں اور الیکٹرونک صحت ریکارڈ (وی ایم آر) کے بین آپریشن کے عمل کو یقینی بنانے کےلئے آئندہ پروگراموں کے لئے ایک واضح راستے کا تعین کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہم نے آیوشمان بھارت یوجنا کی شروعات کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔آیوشمان بھارت یوجنا مضبوط و مستحکم آئی ٹی پلیٹ فارم پر ہے۔ آئی ٹی کی مدد سے چلنے والی  دیگر اسکیمیں مثلاً تولیدی چائلڈ ہیلتھ کیئر، این آئی کے ایس ایچ اے وائی وغیرہ صحیح وقت صحیح خدمات کی ڈیلیوری کے ذریعہ مریضوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ ان آئی ٹی نظاموں کو توسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ مستحکم اور مناسب انداز میں صحت خدمات کی فراہمی اور نگرانی ہوسکے۔ صحت کی وزارت نے اس کے مطابق قومی ڈیجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ کے تحت ایک جامع ،  ملک گیر سطح پر مربوط ای۔ ہیلتھ سسٹم کی سمت میں کوششوں کا آغاز کیا ہے’’ ۔

این ڈی ایچ بی کا وژن  ایک قومی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکوسسٹم قائم کرنا ہے جو کہ ایک جامع قابل رسائی ، سستے، بر وقت  اور حفاظتی طریقہ کار سے آفاقی صحت کوریج کو تعاون فراہم کرسکے۔

تما م شراکت دار www.mohfw.gov.infor eliciting feedback/inputs/comments پر جاکر قومی ڈیجیٹل ہیلتھ بلیو پرنٹ رپورٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ رپورٹ تین ہفتے تک دستیاب رے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م ع۔ن ا۔

U- 3127



(Release ID: 1578829) Visitor Counter : 145