سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

اچھے انسان سےمتعلق رہنما خطوط کی بجاآوری

Posted On: 15 JUL 2019 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15جولائی 2019؍سڑ ک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے سپریم کورٹ آف انڈیا  کے2012 کے ڈبلیو ۔پی۔نمبر 235 مورخہ ،29 اکتوبر 2010 کے فیصلے کے مطابق سڑک حادثات کی صورت میں  اچھے انسان کے تحفظ سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے۔ 12مئی 2015 کی تاریخ کے رہنما خطوط کی دفعہ 1(7)اور(8) کے مطابق سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعے 21 جنوری 2016 کو پولیس کے ذریعے  اچھے انسان کی جانچ پڑتال اور مقدمہ چلانے کے دوران عدالت کے ذریعے اچھے انسان کی جانچ پڑتال کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کئے گئے ہیں۔  اس میں سڑک حادثے کے عینی شاہد  کی جانچ پڑتال کے لئے بھی طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ عینی شاہد کو کسی قسم کی ہراسانی نہ ہو۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے اپنے حکم نامہ  مورخہ 30 مارچ 2016 کے ذریعے 12مئی 2015  اور 21 جنوری 2016 کی تاریخ کے رہنما خطوط کو معمولی ترمیم کے ساتھ اپنی منظوری دی  اور ہدایت دی کہ ترمیم شدہ  ان رہنما خطوط کی بجا آوری مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی حکومتوں کے تما م عملے ،آئین ہند کے آرٹیکل 32 اور آرٹیکل 142 کے تحت  کریں۔ علاوہ ازیں  آرٹیکل 141  کےعطا کر دہ اختیارات کے مطابق اس کو واجب اور لازم سمجھیں۔

سڑ ک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

 

 

3129U. No.

 


 



(Release ID: 1578770) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Marathi