پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بائیوگیس کی پیداوار

Posted On: 15 JUL 2019 1:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15جولائی :پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی   وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے  آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دھان کے پیال ، زرعی کوڑا اوربھوسا، مویشیوں کا گوبر ، گنے کی پیرائی کے بعد کے کوڑاکرکٹ ڈسلٹری کی صفائی سے پیداہونے والے مادے ، ٹھوس میونسپل فضلہ ، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ  وغیرہ  کے کوڑے کچرے میں  بڑے پیمانے پر بائیوگیس  کی پیداوار کی زبردست اہلیت موجود ہے ۔

 اس سلسلے میں سرکارکمپریسزڈ بائیوگیس ( سی بی جی ) کو بائیوماس ، اورنامیاتی کوڑے کچرے سے موثر انتظام اورانصرام کے لئے ٹرانسپورٹ کے موثر اورغیرمضرت رساں متبادل کے طورپر فروغ دے رہی ہے ۔ پبلک سیکٹرکے تیل کارخانوں نے یکم اکتوبر ، 2018کو‘‘ سسٹین ایبل ، آلٹرنیٹو ٹوورڈس افارڈیبل ٹرانسپورٹیشن  ( ایس اے ٹی اے ٹی )’’ کا آغا ز کیاتھا ۔ ایس اے ٹی اے ٹی میں کوڑے کرکٹ کی بدبو کے نتیجے میں صحت عامہ کے لئے پیداہونے مضرت رساں اثرات اورخطرات کے تدارک کے وسیع ترامکانات موجود ہوسکتے ہیں ۔ ایس اے ٹی اے ٹی کے نتیجے میں کوڑے کرکٹ وغیرہ کوجلائے جانے اورتیل /گیس کی درآمدات کی انحصار میں کمی یقینی ہوگی ۔ جون 2019تک تیل فروش کمپنیوں اورگیس فروش کمپنیوں نے سی وی جی کی پیداوارکی خاطر 344پلانٹوں کے تعمیر کے لئے منظوری نامے جاری کردیئے ہیں ۔

 

************

U-3112



(Release ID: 1578721) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Marathi , Bengali