نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ ہند نے حکومت اورسول سوسائٹی کو میراث کومحفوظ رکھنے کے لئے مل کرکام کرنے پرزوردیا


ہرشہری کا مقدس اور وطنی فرض ہے کہ وہ نوادرات کی حفاظت کرے ، ان کو محفوظ رکھے اورانھیں اگلی نسلوں تک پہنچائے :نائب صدرجمہوریہ ہند
آثارقدیمہ کے تمام محکموں میں کام کرنے والے لوگوں کو نوادرات کے تحفظ کے لئے تربیت ، معلومات اور صلاحیت فراہم کی جانی چاہیئے
جناب ایم وینکیانائیڈونے ‘‘ سری رنگاناتھاسوامی ٹیمپل ، سری رنگم :پریزرونگ انٹی کوئٹی فارپاسٹیریٹی ’’نامی کتاب کا اجرأ کیا

प्रविष्टि तिथि: 13 JUL 2019 8:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جولائی :نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے حکومت اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے کہاہے کہ وہ بھارت کے مادی اور غیرمادی ، ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں ۔

          یہ بتاتے ہوئے کہ یادگاروں کے تحفظ اور ثقافتی روایات کی تشہیر اور آرٹ کے نمونوں کی حفاظت کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ شراکت داری کے قیام کے لئے حالیہ برسوں میں اس طرح کی شروعات کردی گئی ہے  ۔جناب نائیڈونے کہاکہ شری رنگاناتھاسوامی مندرنے تحفظ کا جوپروجیکٹ شروع کیاہے وہ اس کی ایک مثال ہے ۔

           چنئی میں ‘‘ شری رنگاناتھاسوامی ٹیمپل ، سری رنگم :پریزرونگ انٹی کوئٹی فارپاسٹیریٹی ’’نامی کتاب کا اجرأ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ہرشہری کا مقدس اوروطنی فریضہ ہے کہ وہ ہمارے نوادرات کا تحفظ کرے، انھیں حفاظت سے رکھے اورانھیں اگلی نسلوں تک پہنچائے ۔ انھوں نے کہا ‘‘ ایک عظیم روایت کے وارثوں کے طورپر یہ ہماری ایک مشکل ذمہ داری ہے ۔ہم ماضی کی خوبیوں کاراگ الاپنے کا سلسلے جاری نہیں رکھ سکتے ’’۔

          جناب نائیڈونے آثارقدیمہ کے مقامات کے بارے میں دیکھ بھال کی کمی پر تشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ ان لاتعداد خزانوں کو لاپرواہی اورسہل پسندی کے بوجھ تلے دفن ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انھو ں نے کہاکہ معاشرے کے طورپر یہ  ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری ثقافتی اور روحانی وراثت کی حفاظت کرے اوراس کا تحفظ کرے ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے شاندار کاموں کو عوامی تحریک کی شکل اختیارکرنی چاہیئے جیسا کہ سووچھ بھارت اور بیٹی بچاو ، بیٹی پڑھاو جیسے پروگرام ہیں ۔

          اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ بھارت میں آرٹ اور آرکیٹکچرکے ، گیتوں اوررقص کے ، شاعری اورتھیئٹر، دیومالائی اورمذہبی  امورکے بہت سارے بیحدقیمتی خزانے موجود ہیں ۔ نائب صدرجمہوریہ نے اس ضرورت پرزوردیاکہ تاریخی اورثقافتی اہمیت کے تمام مقامات اوریادگاروں کی حفاظت کی جائے اوران کا تحفظ کیاجائے ۔

          جناب نائیڈونے سری رنگم میں سری رنگاناتھا سوامی ٹیمپل کے تحفظ کاکام اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے انڈین کلچر ایند ہیریٹیج ٹرسٹ اور وینوگوپالاسوامی کین کریم ٹرسٹ کی ستائش کی ۔

          نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ ضرورت اس بات ہے کہ آثارقدیمہ کے محکموں ، مقامی انجینئرنگ محکموں اور مقامی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کو فن پاروں کے تحفظ کے سلسلے میں تربیت دی جائے ، معلومات فراہم کی جائے اوران کی صلاحیت میں اضافہ کیاجائے ۔ انھوں نے ملک کے سول انجینیئرنگ اداروں سے یہ بھی کہاکہ وہ انجیئنروں ، آثارقدیمہ کے ماہرین اور نوادرات کی بحالی کاکام کرنے والے پیشہ ورافراد کے لئے خصوصی طورپر نصاب تیارکریں ۔

          جناب نائیڈونے مقامی اداروں اورسول انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ  مذہبی اور تاریخی کے تمام مقامات سے تجاوزات  کو ہٹانے اوران کے اطراف یاتری دوست ماحول پیداکرنے کی کوشش کریں ۔

          نائب صدرجمہوریہ نے جس کتاب کا اجرأ کیاہے اس میں سری رنگم میں سری رنگ ناتھاسوامی ٹیمپل کے تحفظ کے پروجیکٹ کی وضاحت کی گئی ہے اوراس قدیم مندرکی تاریخی اوردیومالائی اہمیت کی تفصیلات اجاگرکی گئی ہیں ، نیز اس مندر کی اصل شان کو بحال کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔

          تمل ناڈوکے گورنر جناب بنواری لال پروہت ، ہندوریلیجزاینڈ چیریٹیبل اینڈ ڈاومنٹس ، حکومت تمل ناڈوجناب سیوور ایس رام چندرن ، ماہی پروری اورعملے ، نیزانتظامی اصلاحات کے وزیر جناب ڈی جے کمار اوربہت سی دیگرشخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں ۔

 

************

U-3110


(रिलीज़ आईडी: 1578719) आगंतुक पटल : 73
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी