پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 JUL 2019 3:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/جولائی۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پانی کے جماؤ سے پیدا ہونے والی بیماریاں یعنی ویکٹر بورن ڈیزیزز (وی بی ڈیز)، (ملیریا اور ڈینگو) کے لئے دوائیں، قومی ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام (این وی بی ڈی سی پی) کے تحت تمام سطحوں پر صحت اداروں بشمول سرکاری اسپتال اور ڈسپنسریوں پر دستیاب ہیں۔ ملیریا کے علاج کے لئے دوائیں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں مفت فراہم کرائی جاتی ہیں۔ جو دوائیں دستیاب کرائی گئی ہیں ان میں سلفاڈوکس پریماتھامن کے ساتھ آرٹیمیسن کومبینیشن تھیرپی (اے سی ٹی- ایس پی)، (1-5 سال)، اے سی ٹی – ایس پی (1-4 سال) سال، پیکس میں، اے سی ٹی – ایس پی (5-8 سال) پیکس، اے سی ٹی – ایس پی (9 سے 14 سال) پیکس، اے سی ٹی – ایس پی (بڑوں / بالغوں کے لئے) پیکس، آرٹیسونیٹ انجکشن (وائلز)، ڈائتھلکار بیمائزن سٹریٹ (ڈی ای سی) گولیاں (نمبروں میں) شامل ہیں اور ان دواؤں کو وافر مقدار میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ ڈینگو کے علاج کے لئے کوئی مخصوص دوا نہیں ہے تاہم ڈینگو کی تشخیص یا جانچ کرانے کے لئے ٹسٹ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔
موسمی انفلواینزا اے (ایچ آئی این آئی) / سوائن فلو کے علاج کے لئے اوسیلٹا میویر دوا عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے تجویز کی ہے، جو کیپسول / گولیوں اور سسپینشن کی شکل میں موسمی انفلواینزا اے (ایچ آئی این آئی) کے علاج کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہم کرائی گئی ہے۔ ریاستوں کے ذریعہ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق مربوط بیماری نگرانی پروگرام (آئی ڈی ایس پی) کے نگرانی یونٹ کے اعداد و شمار کے تحت دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ ریاستوں کو مریضوں کو مہیا کرائی جاتی ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل دی جارہی ہیں:
|
سال
|
فراہم کرائی گئی دواؤں کی مقدار
|
|
2016
|
13580
|
|
2017
|
25069
|
|
2018
|
92424
|
ڈبلیو ایچ او کے تعاون کے ساتھ کوڑھ سے نجات پانے کے قومی پروگرام (این ایل ای پی) کے تحت، مدھیہ پردیش سمیت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت ملٹی ڈرگ تھیرپی فراہم کرائی جارہی ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مدھیہ پردیش کو فراہم کی جانے والی ایم ڈی ٹی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
سال
|
ملٹی بیکلیری ایڈلٹ
(ایم بی اے)
|
ملٹی بیکلیری چائلڈ
(ایم بی سی)
|
پاکی بیکلیری ایڈلٹ
(پی بی اے)
|
پاکی بیکلیری چائلڈ
(پی بی سی)
|
کلوفیزائمن
100 ملی گرام
|
کلوفیزائمن
50 گرام
|
|
2016-17
|
44472
|
2016
|
13924
|
1146
|
0
|
0
|
|
2017-18
|
47898
|
1998
|
13956
|
1296
|
24000
|
0
|
|
2018-19
|
31530
|
1728
|
8064
|
678
|
8500
|
0
|
* ایم بی اے، ایم بی سی، پی بی اے، پی بی سی تمام بلسٹر کیلنڈر پیک (بی سی پی) میں۔
(کلوفیزائمن 50 اور 100 ملی گرام کیپسول، ری ایکشن معاملے میں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔م ر
UN-3082