وزارتِ تعلیم
غریب طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات
Posted On:
11 JUL 2019 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍جولائی،انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشانک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کے حق کا قانون 2009 تشریح کے گئے علاقے کے اندر 6سے14سال کی عمر کے بچوں کے لئے بنیادی (ایلیمنٹری) اسکولوں تک رسائی فراہم کرتاہے۔ اس قانون کی دفعہ 6 میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مناسب سرکاری اور مقامی اتھارٹیز ایک پڑوسی یا اطراف کے علاقوں کے اندر ایک اسکول قائم کرے گا، جہاں یہ پہلے سے قائم نہیں ہیں اور یہ اسکول قانون کے نافذ ہونے کے تین سال کی مدت کے اندر قائم کیا جائے گا۔ اس قانون کے سیکشن 6 کی روشنی میں سنٹرل آر ٹی ای ضابطوں میں علاقہ یا آس پا س کا پڑوسی علاقہ نوٹیفائی کردیا گیا ہے، اس کے تحت پرائمری اسکول ایک کلو میٹر اور اَپر پرائمری اسکول 3 کلومیٹر کے اندر قائم کیا جانا ہے۔ ریاستوں نے اپنے اسٹیٹ آرٹی ای ضابطوں میں اپنے پڑوسی علاقوں کے ضابطو ں کی حدیں یا علاقے کو نوٹیفائی کر دیاہے ، جو اسکولوں کے کھولے جانے کے لئے ریاستوں کی مخصوص شرط ہے۔
اس کے علاوہ بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کے حق کا قانون کی دفعہ 12 (1) (سی) میں محروم گروپوں اور خصوصاً کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے پرائیویٹ غیر امداد والے اسکولوں میں داخلے کی گنجائش ہے۔
اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی کے محکمے نے 19-2018 سے اسکول ایجوکیشن سمگر سکشہ کے لئے ایک مربوط اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم میں پِری اسکول سے سینئر سکنڈری اسکول تک ایک تسلسل کے طور پراسکولی تعلیم کی گنجائش ہے اور اس کا مقصد سبھی کےلئے جامع اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دینے کےلئے ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے تاکہ سینئر سکنڈری سطح تک کے نئے اسکولوں کو کھولے جانے سمیت درمیان میں ہی اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد کو کم کیا جا سکے۔اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر اور اضافی کلاس روم کے علاوہ کستوربہ گاندھی بالیکا ودیالیوں کو چلانے اور رہائشی اسکول، ہاسٹل، مفت وردیاں، مفت نصابی کتابیں وغیرہ جیسی سرگرمیوں کے لئے بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ح ا-ک ا)
U- 3054
(Release ID: 1578447)