ایٹمی توانائی کا محکمہ
نیوٹرینو آبزرویٹری کا قیام
Posted On:
11 JUL 2019 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 جولائی 2019/شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ اور عوامی شکایات او رپنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں پٹی پورم میں انڈیا بیسڈ نیوٹرینو آبزریویٹری (آئی این او) تعمیر کرنے کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ مختصراً اس پروجیکٹ کا مقصد ایک پہاڑ پر تقریباً 2 کلو میٹر پر لمبی ایک سرنگ کے سرے پر ایک غار میں قدرتی طور پر موجود ماحولیاتی نیوٹرینوز کا جائزہ لینے کے لئے ایک 51 ہزار ٹن آئرن کیلوری میٹر (آئیکیل) ڈیٹیکٹر قائم کرنا ہے۔ اس سے کاسمک شعاعوں سے پیدا ہونے والے شور کوکم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ زمین پر بھی موجود ہے اور آئکیل جیسے بڑے ایک ڈیٹیکٹرنے بھی کمیاب نیوٹرینو انٹریکشن سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔
آئی این او پروجیکٹ سائٹ کے آس پاس کے ایکو نظام میں خلل نہیں ڈالتااور اس سے کسی ریڈیشن کا اخراج بھی نہیں ہوتا کیونکہ اس میں کوئی ریڈیو ایکٹیو مادہ نہیں ہوگا۔ یہ کاسمک شعاعوں کی پیمائش کرتا ہے۔
فی الحال ہندستان میں کہیں بھی اس کے علاوہ کوئی دوسرا نیوٹرینو ڈٹیکٹر نہیں ہے۔ آئی این او میں آئیکیل اپنی طرح کا پہلا ڈیٹیکٹر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ ج۔
U- 3053
(Release ID: 1578437)
Visitor Counter : 174