وزارت دفاع

بارڈر روڈ آرگنائزیشن میں ملازمین

Posted On: 10 JUL 2019 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 جولائی 2019،دفاعی امور کے وزیرمملکت(رکشا راجیہ منتری) جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں ایک ممبر جناب ناپا کمار سرانیہ کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بارڈ روڈ آرگنائزیشن(بی آر او) میں ملازم مستقل عملے کی تعداد کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

دود

فرض کی پوزیشن

افراد کی حیثیت

 گروپ ‘A’

620

 گروپ ‘B’ گزٹیڈ

238

گروپ‘B’ نان گزٹیڈ

4942

 گروپ ‘C’

27430

کل تعداد

33230

   

جناب شری پد نائک نے بتایا کہ بی آر او وزارت دفاع کے تحت حکومت کا  ایک مرکزی  محکمہ ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے اپنے ملازمین کو جو تمام سہولیات دی گئی ہے وہ سینٹرل سول سروسیز رولز کے تحت ہے اور وہ ای آر ای ایف  عملے کو بھی حاصل ہیں۔کیونکہ بی آر او انتہائی مشکل حالات  کے ساتھ مشکل اور دشوار ترین علاقوں میں کام کررہی ہیں۔ لہذا ان ملازمین کو بھی اضافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جو حسب ذیل ہیں:

  •  فوج کے برابر مفت راشن
  • مفت وردی
  •  فوج کے برابرسی ایس ڈی کینٹین کی سہولیات
  • سب آرڈی نینس(ماتحت) کو مفت سنگل اکا موڈیشن(رہائش)
  •  نان۔ اسٹیٹک لوکیشنز میں افسروں کو مفت سنگل رہائش

 ان فیلڈ یونٹس میں 60 دن کی ارن لیو(چھٹی) ، جن کے ایک ہفتے میں چھ کام کے دن ہو۔

بارڈر روڈ آرگنائزیشن میں کیزول بیڈ لیبررس(مزدور) کی ملازمت کاانحصار کام  کے وزن  اور موسم کی حالت پر ہے۔ ریاست کے اعتبار سے بی آر او میں جز وقتی مزدوروں کی  زیادہ سے زیادہ تعداد حسب ذیل ہے:

نمبرشمار

ریاستیں

جز وقتی مزدوروں کی تعداد

(i)

ہماچل پردیش

2217

(ii)

راجستھان اور پنجاب

3516

(iii)

اتراکھنڈ

4744

(iv)

جموںو کشمیر

16363

(v)

اروناچل پردیش

13482

(vi)

میزورم

1854

(vii)

انڈمان ونکوبار

331

(viii)

ناگا لینڈ

1679

(ix)

منی پور

2838

(x)

سکم

4045

(xi)

مغربی بنگال

745

 

 

51814

بی آر او میں کام کررہے جزو قتی مزدوروں کو جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں وہ حسب ذیل ہیں:

  • ملازمین کے معاوضے کے قانون1923(ای سی اے) کے تحت معاوضہ
  • بارڈر روڈز اسپیشل ریلیف فنڈ سے ہلاک ہونے کی صورت میں مالی  امداد
  • نان پروڈکٹیویٹی بون
  •  مالی امداد جز وقتی پیڈ مزدوروں کو  یا ان کے این او کے، ادا کی گئی وہ  بالترتیب ہلاک ہونے، معذوروں اور جزوی معذور ہونے  کی صورت میں 5لاکھ،4 لاکھ،3 لاکھ روپے ہیں۔
  • جزوقتی مزدوروں کے کیمپ میں صاف پینے کا پانی اور مفت بجلی کی سپلائی اور سرکاری شرحوں پر راشن دیا جانا
  • جزوقتی پیڈ مزدوروں کے بچوں کے لئے نرسری، پرائمری اسکولوں کی سہولیات،سبزیوں کی دکانیں
  • کام کرنے کی جگہ پر ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔
  • رہائش کے لئے مکان
  • میڈیکل انسپیکشن روم کے ذریعہ مزدوروں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔رض

 

U- 3001


(Release ID: 1578177)
Read this release in: English