وزارات ثقافت

نیشنل اسکول آف ڈرامہ آؤٹ ریچ پروگرام کو مستحکم بنانے کیلئے 4 علاقائی مراکز چلا رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2019 4:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09؍جولائی۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ثقافت و سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ثقافت کی وزارت کے تحت خودمختار ادارہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) ہر سال ڈرامیٹکس آرٹس کے شعبے میں 3 سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس کے لئے  27 طلبہ کو درج رجسٹر کرتا ہے اور یہ انتخاب با قاعدہ طور پر ملک بھر کے 12 مراکز پر انٹرویو، آڈیشن کے توسط سے کیاجاتا ہے تاکہ ملک کے ہر خطے سے با صلاحیت نوجوانوں کا انتخاب کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ این ایس ڈی ڈرامہ اور ایکٹنگ کے شعبے میں باصلاحیت افراد کو متوجہ کرنے کے لئے مختلف النوع تیوہاروں اور ورکشاپوں کا اہتمام بھی کرتا ہے، جن میں بھارت رنگ مہوتسو اور شمال-مشرقی فیسٹیولس وغیرہ شامل ہیں۔  ہرسال بچوں کے لئے تھیئٹر ان ایجوکیشن کمپنی ورکشاپوں کا اہتمام کرتی ہے۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی)سوسائٹی کی جانب سے براڈ بیسڈ کمیٹی (نظریاتی کمیٹی) ماہ فروری 2005 میں تشکیل دی گئی تھی، جس نے منجملہ دیگر باتوں کے بنگلورو (کرناٹک)، اور کولکاتہ، مہاراشٹر؍ گوا، جموں و کشمیر اور شمال-مشرق سمیت ملک بھر میں این ایس ڈی کے 5 علاقائی مراکز کھولنے کی سفارش کی تھی۔

فی الحال این ایس ڈی اپنے استحکام آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 4 مراکز چلا رہا ہے۔ یہ مراکز گنگٹوک، بنگلورو، اگرتلہ اور وارانسی میں واقع ہیں، جو دلی کیمپس کے علاوہ ہیں۔

قیام عمل میں آیا

بنگلورو (کرناٹک) جولائی 1994

گینگٹوک (سکم) جولائی، 2011

اگرتلہ (تریپورہ) اگست ، 2012

وارانسی (اترپردیش) اگست، 2018

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔  ۔۔۔۔  ۔ک ا

U- 2970


(रिलीज़ आईडी: 1577987) आगंतुक पटल : 97
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English