امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
چینی ملوں کے لئے اسٹاک کی حد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 JUL 2019 2:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 جولائی 2019، اضافی اسٹاک کی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے جون 2018 میں چینی ملوں پر اسٹاک رکھنے کی حد نافذ کی ہے جس کا مقصد گھریلو بازار میں چینی کی ضرورت سے زیادہ سپلائی کو روکنا اور مانگ۔ سپلائی میں توازن برقرار رکھنا ہے۔ حکومت چینی کی فروخت کے لئے کم از کم قیمت فروخت (ایم ایس پی) کا تعین بھی کرتی ہے تاکہ سبھی چینی ملوں کو مساوی مواقع دستیاب کرائے جاسکیں۔
بہت حد تک چینی ملیں ماہانہ اسٹاک کی حد سے متعلق حکم پر عمل درآمد کررہی ہیں۔ جو چینی ملیں ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہیں ان کے خلاف ضروری سامان قانون 1955 کے التزامات کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔
چینی ملوں کے لئے قانونی طور پر یہ ضروری ہے کہ وہ پی۔II پروفارما آن لائن پُر کریں۔ اس میں ان کے ذریعہ کی گئی چینی کی پیداوار اور اس کے ذریعہ بھیجی گی چینی وغیرہ کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ یہ پرفارما ہر ماہ پُر کرنا ہوتا ہےجس کی بنیاد پر حکومت اسٹاک کی حد سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے۔ ریاستی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان احکامات پر چینی ملیں عمل کریں۔
یہ اطلاع صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب رنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 2959
(ریلیز آئی ڈی: 1577967)
وزیٹر کاؤنٹر : 65