امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

آفات سے متاثرہ علاقوں کے لئے غذائی اجناس

Posted On: 09 JUL 2019 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جولائی 2019، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کے وزیرمملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خوراک کی قومی سلامتی قانون2013(این ایف ایس اے) نافذ کیا گیا ہے اورقانون کی شق کی مطابق عوامی نظام تقسیم(پی ڈی ایس) کاآپریشن چلایا جارہا ہے۔این ایف ایس اے کی دفعہ3(2) کے مطابق دیہی علاقوں کا 75 فیصد اور شہری آبادی کا 50 فیصد تک کااحاطہ بڑھانے کی حد کے اندر ہر ریاست کے لئے فیصدکااحاطہ مرکزی حکومت کے ذریعہ طے کیاجانا ہے اور ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں احاطہ کئے جانے والے افراد کی کل تعداد کو مردم شماری کے مطابق آبادی کے تخمینوں کی بنیاد پر کیلکولیٹ کیاجائے گا۔جس کی موجودہ تعداد  شائع کردی گئی ہے مرکزی حکومت ہر ریاست اور مرکز کے انتظام والے علاقے کے لئے  غذائی اجناس کا تعین کرتی ہے۔البتہ پی ڈی ایس کے تحت کسی خاص علاقے یا خطے یا سرگرمی کے لئے ترجیح دینے کے لئے قانون میں کوئی شق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ ضابطوں کے مطابق خشک سالی سمیت قدرتی آفات کے معاملے میں ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو تین ماہ تک کے لئے  ضرورت پوری کرنے کے لئے غذائی اجناس کی اضافی الاٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔ لیکن اس کے لئے ان کی طرف سے کوئی درخواست موصول ہوئی ہو۔البتہ تین ماہ سے آگے ضرورت پوری کرنے کی مانگ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کی سفارش کے ساتھ داخل کی جائے۔غذائی اجناس کی الاٹمنٹ کم سے کم امدادی قیمت پر کی جائے۔اب تک کسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے سے موجودہ مالی سال میں اس طرح کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔رض

U- 2966



(Release ID: 1577960) Visitor Counter : 64


Read this release in: English