بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم انڈیا اسکیم

Posted On: 09 JUL 2019 12:12PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی09 جولائی ۔بھاری صنعتو ں  اور سرکاری اداروں  کے وزیر جناب اروند گنپت  ساونت  نے  آج لوک سبھا  میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل الیکٹرک موبلٹی  مشن پلان (این ای ایم ایم  پی) 2020  ایک قومی مشن کی دستاویز ہے،جس  میں  ملک میں  تیزرفتاری کے ساتھ  بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں  کو  اپنانے  اور تیار کرنے کا ویژن اور نقشہ راہ متعین  کیا گیا ہے۔  این  ای ایم ایم پی 2020  کے ایک حصے کے طور پر بھاری صنعتوں کے محکمے نے ایک اسکیم مرتب کی ہے ، جس کا مقصد بھارت میں  (ہائی برڈ اور )  بجلی سے  چلنے والی موٹر گاڑیوں کو تیز رفتاری سے  اپنانا اور تیار کرنا تھا ۔ یہ اسکیم  جو  فیم انڈیا کہلاتی ہے ، 2015  میں  مرتب کی گئی تھی اور اس  کا مقصد  بجلی  اور ہائی برڈ   موٹر گاڑیوں  کی ٹکنالوجی کی تیاری کو فروغ دینا اور اس  ٹکنالوجی   کی دیر پا پیش رفت کو یقینی بنانا تھا۔

          اس اسکیم کا پہلا مرحلہ بنیادی طور پر یکم اپریل 2015  کو دوسال کی مدت کے لئے شروع  کیا گیا تھا ۔اس  میں وقتاََ فوقتاََ توسیع کی جاتی رہی اور آخری توسیع  31  مارچ  2019  تک کی گئی ۔فیم انڈیا اسکیم  کے  پہلے مرحلے پرعمل درآمد  میں  چار شعبوں پر خاص توجہ دی گئی ۔(1) مانگ  پیدا کرنا (2) ٹکنالوجی پلیٹ فارم (3) آزمائشی  پروجیکٹ  اور  (4) چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ۔ مانگ کی ترغیبات کے ذریعہ  مارکیٹ  پیدا کرنے کا مقصد  موٹر گاڑیوں  کے تمام زمروں  کا احاطہ کرنا تھا یعنی  ٹووھیلر ،تھری وھیلرس  آٹو  ، پسنجر 4 وھیلرس  موٹر گاڑیاں   ،  ہلکی کمرشیل موٹر گاڑیاں اور بسیں ۔

          اس  اسکیم  کے تحت  آزمائشی  پروجیکٹ  ،  آر اینڈ ڈی  / ٹکنالوجی کی ترقی اور پبلک چارجنگ انفرااسٹکچر  کے تحت  خصوصی  پروجیکٹو ں  کے لئے رقمیں  منظور کی گئیں۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں 2.78  لاکھ  ایکس  ای ویز  کو  تقریباََ  343 کروڑ روپے کی  مانگ کی ترغیبات کے ذریعہ مددد ی گئی ۔اس  کے علاوہ اس اسکیم کے تحت  مختلف شہروں /  ریاستوں کے لئے  465  بسوں کی منظوری دی گئی ۔فیم  انڈیا اسکیم  کے  پہلے مرحلے کے تحت  جو رقمیں  مختص  کی گئیں  اور جن کا استعمال  کیا گیا ان کی تفصیل درج ذیل ہے :

 

نمبر شمار

مالی سال

مختص کیا گیا فنڈ

استعمال شدہ فنڈ

1

2015-16

75 کروڑروپے

75 کروڑروپے

2

2016-17

144کروڑروپے

144کروڑروپے

3

2017-18

165کروڑروپے

165کروڑروپے

4

2018-19

145کروڑروپے

145کروڑروپے

کل میزان

529کروڑروپے

529کروڑروپے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فیم اسکیم  کے  پہلے مرحلے کے تحت  ترغیب کے لئے دی جانے والی رقم کا تعین  ہر ایک زمرے (وھیکل – ٹکنالوجی – بیٹری ٹائپ) کے لئے ملکیت  کی  کل لاگت  کے اصولوں ،  ایندھن کی بچت کی وجہ سے رقموںکی واپسی کی مدت  اور دیکھ رکھ  پر آنےوالے خرچ  کے اصولوںکو ذہن  میں رکھ کر کیا گیا۔

          فیم  اسکیم  کے  پہلے مرحلے کے تجربے  پر مبنی  اور محتلف ساجھیدارو ں  کی تجویزوں  پر مبنی  ،جس  میں  صنعتی ایسوسی ایشنیں بھی شامل ہیں۔  بھاری صنعتوں کے محکمے نے اسکیم کے دوسرے مرحلے کو مشتہر   کیا ۔اسے کابینہ کی منظوری اورتین سال کے لئے اور دس ہزار کروڑروپے کی  لاگت سے 8  مارچ  2019  کو  مشتہر  کیا گیا۔ تین سال کی مدت  یکم اپریل  2019 سے  شروع  کی گئی ۔ اسکیم کی تفصیلات  محکمے کی ویب سائٹ :

www.dhi.nic.inپردستیاب ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2951


(Release ID: 1577912) Visitor Counter : 266


Read this release in: English , Marathi