بھاری صنعتوں کی وزارت

آسام میں پیپرملز کا احیأ

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2019 12:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9جولائی : بھاری صنعتوں اور کاروباری امورکے مرکزی وزیرجناب اروند گنپت ساونت نے لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ  آسام میں ہندوستان پیپرکارپوریشن لمیٹڈ کے چاہرپیپرملز پنچ گرام اورناگاوں پیپرمل جاگی روڈ بندپڑے ہیں ۔

          نیشنل کمپنی لأ ٹریبونل ( این سی ایل ٹی ) نے اپنے حکم نامے مورخہ 13جون ،2018کے تحت ایچ پی سی کے خلاف  انسالونسی بینک رپٹسی کوڈ ( آئی بی سی 2016) کے تحت کارپوریٹ انسالونسی ریزولیوشن پروسیڈنگس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

          بعدازاں آئی بی سی کی دفعات کے مطابق ایچ پی سی کابورڈ آف ڈائرکٹرمعطل کردیاگیاہے ۔ اور ایچ پی سی کے لئے ریزولوشن ( آرپی ) کمیٹی آٖف کریڈیٹرس قائم کردی گئی ہیں ۔ ایچ پی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹرنے نیشنل کمپنی لأ اپیلٹ ٹریبونل میں 13جون ،2018کے مذکورہ بالاحکم نامے کے خلاف ایک اپیل داخل کی تھی ،اپیلٹ ٹریبونل نے اپنے حکم نامے مورخہ 8جنوری ، 2019کو یہ اپیل خارج کردی تھی ۔

این سی ایل ٹی نے 2مئی ،2019کو اس معاملے کی سماعت کے دوران ایچ پی سی کو ختم کئے جانے کا حکم نامہ جاری کردیاتھا۔

 

************

۔م ن ۔   س ش۔ع آ) 09.06.2019(

U-2953


(रिलीज़ आईडी: 1577899) आगंतुक पटल : 59
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English