صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے انسانی اعضأ لگانے کے قانون ( ٹی ایچ او اے )، 1994کی سلورجوبلی منائی


جناب اشونی کمارچوبے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اعضأ عطیہ دینے کے تحریک میں حصہ لیں  

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 JUL 2019 6:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8جولائی :‘‘اعضأ عطیہ میں دینے کی حوصلہ افزائی کے لئے لوگو ں کی شرکت اور عوام میں آگاہی بیحد ضروری ہے ’’۔یہ بات صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے نے ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنس ایکٹ ( ٹی ایچ او اے ) ،1994کی سلورجوبلی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس تقریب کا اہتمام نیشنل اورآرگن اینڈ ٹشوٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن ( این او ٹی ٹی او) نے کیاتھا ۔‘‘انگ دان ،  مہادان ، مہاکلیان ’’ کی پرزور اپیل کرتے جناب چوبے نے کہاکہ اس مقدس کاز میں  لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایاجاناچاہیئے اور بچوں کو شروع سے ہی اس کے بارے میں واقف کرایاجاناچاہیئے۔ انھو ں نے حکومت کے محکموں سے کہاکہ وہ اعضأ کا عطیہ دینے کی حوصلہ افزائی میں اس تحریک میں شامل ہوں ۔

          جناب چوبے نے اپنی تقریرمیں کہاکہ اعضأ کو دان دینے کے تعلق سے بہت سے غلط خیالات اور خرافات عام ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اکثر مواقع پر وہم پرستی کی وجہ سے اعضأ کو عطیہ میں دینے کے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔ جناب چودھری نے لوگوں سے کہاکہ وہ کسی خوف کے بغیر اعضأ کے عطیے کے لئے سامنے آئیں ۔ انھو ںنے ریاستوں پر بھی زوردیاکہ وہ اپنے ڈاٹا کی این او ٹی ٹی او کے ساتھ ساجھیداری کریں تاکہ موجودہ سطح پر نیشنل ڈونر اینڈریسی پینٹ رجسٹریز کومرتب کیاجاسکے ۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘ اس سے پورے معاشرے میں ضرورت مندوں کواعضأ اور خلیات ، صاف ستھرے اور بلارکاوٹ طریقے پر فراہم کئے جاسکیں گے ۔ عطیہ فراہم کرنے کے ایک مرکزی ڈیجیٹل  طریقہ کار کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ غریبوں اورمالداروں دونوں کو صاف شفاف طریقے پر اعضأ فراہم کئے جائیں اور یہ مقصد اسی وقت حاصل ہوسکتاہے جب نیشنل ڈاٹابیس میں تمام ریاستوں اور اسپتالوں کا اپ ڈیٹ کیاہوا ڈاٹا فراہم ہو۔ ’’

          جناب اشونی کمارنے ‘دی ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنس ایکٹ ( ٹی ایچ او اے ) 1994کی سلورجوبلی کاپی کی نقاب کشائی بھی کی اور ‘‘ ملین فاراے بلین ’’  وعدوں کے مقصد کے حصول کے لئے ایک آن لائن نظام کی شروعات کی ۔

          اس موقع پر صحت خدمات کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرایس ونیکٹیش ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب مندیپ بھنڈاری اور وزارت نیز ریاستی دفاترکے سینیئر افسران بھی موجود تھے ۔

 

************

U-2944


(ریلیز آئی ڈی: 1577877) وزیٹر کاؤنٹر : 96
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी