وزارت خزانہ

آمدنی ٹیکس کا محکمہ

Posted On: 08 JUL 2019 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 8 جولائی  /  خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومتِ ہند  آمدنی ٹیکس محکمے ( آئی ٹی ڈی ) کی ٹیکنا لوجی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لئے لگاتار بنیادوں پر متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔   آئی ٹی ڈی کے تحت  کلی طور پر اپنے مقاصد کے لئے وقف ایک ڈائریکٹوریٹ ہے ، جس کا نام ڈائریکٹوریٹ آف سسٹم ہے ، جو  اس محکمے کی مختلف النوع عملی ضروریات اور ٹیکنا لوجی کے پہلوؤں پر نظر رکھتا ہے اور ضروریات کی تکمیل کرتاہے ۔ ایسی ٹیکنا لوجی ترقیات  ، جو فی الحال بروئے کار لائی جا رہی ہیں اور جن میں  بالترتیب مرکزی پروسیسنگ مراکز  برائے آمدنی ٹیکس ریٹرن  یعنی  سی پی سی ( آئی ٹی آر )  اور سی پی سی ( ٹی ڈی ایس )  ، سی اے ایس ایس ( کمپیوٹر کی مدد سے جانچ پڑتال کے لئے انتخاب ) کے توسط سے معاملات کا مرکزی بنیاد پر انتخاب ، انکم ٹیکس ریٹرن نہ داخل کرنے والوں کی نگرانی کا نظام تاکہ ریٹرن نہ داخل کرنے والوں  پر ٹیکس واجبات  سے متعلق کارروائی کی جا سکے ،  ٹیکس کا ریفنڈ ٹیکس دہندہ کے کھاتے میں براہ راست پہنچانے والا  نظام   ، ای نِوارن ، جو ٹیکس دہندگان کی شکایات کو ترجیحاتی بنیاد پر نمٹاتا ہے ،  سیووتّم  ایپلی کیشن  ، جس کا تعلق  آئیکر سیوا کیندروں وغیرہ سے ، کے سلسلے میں درخواستوں کو مرکزی طور پر وصول کرنے کا انتظام   وغیرہ شامل ہیں ۔

          اس کے علاوہ ، حکومت نے مختلف النوع پروجیکٹوں کی شروعات بھی کی ہے تاکہ انکم ٹیکس محکمے کی ٹیکنا لوجی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے ، جس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو معینہ مدت کے اندر خدمات فراہم ہوں گی اور ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس دینے کے معاملے میں رضاکارانہ طور  پر ٹیکس جمع کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ 

          آمدنی ٹیکس محکمے کی ٹیکنا لوجی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا عمل ایک جاری و ساری عمل ہے اور  اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً مختلف النوع اقدامات کئے جاتے ہیں ، جن کے لئے کسی مدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن     ۔  ع ا  )      ( 08– 07 – 2019 )

U. No. 2929

 



(Release ID: 1577859) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Bengali