وزارت دفاع

ای سی ایچ ایس پالی کلینکس میں ادویات کی قلت

Posted On: 08 JUL 2019 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08؍ جولائی، رکشا راجیہ منتری جناب شری پدنائک نے آج راجیہ سبھا میں جناب راجیو چندر شیکھر کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت خصوصی طور پر دوردراز کے علاقوں میں  ای سی ایچ ایس (ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم)پالی کلینکس میں ادویات کی زبردست قلت سے آگاہ ہے۔

ادویات کی حصولیابی ، ذخیرہ اور تقسیم کرنے کا کام ڈی جی اے ایف ایم ایس کے ذریعے کیا جاتاہے، جو کہ اس کے لئے مرکزی تنظیم، ای سی ایچ ایس کے ذریعے مختص کئےگئے فنڈ کو استعمال کرتا ہے۔ اے ایف ایم ایس اسپتال  میڈیکل اسٹور انوینٹری مینجمنٹ سافٹ ویئر چلاتےہیں، جس کے ذریعے ای سی ایچ ایس سمیت، ادویات کی حصولیابی، ذخیرہ اور تقسیم کرنے کے کام کی ڈیجیٹل نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک 10اے ایف ایم ایس اسپتالوں میں بزنس انٹیلی جنس (بی آئی) اور بزنس اینالیٹکس (بی اے) ٹولز کے ساتھ میڈیکل اسٹور ( قابل توسیع) انوینٹری مینجمنٹ ماڈیول سمیت ‘‘ دھنونتری’’ سافٹ ویئر بھی انسٹال کئے گئے ہیں۔ ان کو دوسرے اسپتالوں میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ  اسپتالوں  کے سرونگ اور ای سی ایچ ایس گاہکوں، دونوں کے لئے  قابل توسیع انوینٹری والے میڈیکل اسٹورز کا بندوبست کرنے کی اہلیت        رکھتا ہے۔

 ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کو پالی کلینکس کے ذریعے ہی تقسیم کاکام کیا جاتا ہے۔ پالی کلینکس میں کلینک کے لئے ایک مقامی؍ ڈیجیٹل انوینٹری مینجمنٹ سسٹم ہوتا ہے۔

حکومت نے 30 جنوری 2019 کو جاری کئے گئے حکم نامے کے ذریعے پہلے ہی ای سی ایچ ارکان کو حکومت  کے ذریعے قیمت واپس لوٹائے جانے کی بنیاد پر غیر دستیاب ادویات مقامی بازار سے خریدنے کی  پہلے ہی اجازت دے دی ہے۔

 

م ن۔م ع ۔ک ا

U- 2937

 


(Release ID: 1577849)
Read this release in: English