قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی ذیلی پلان ایریا میں آشرم اسکولوں کا قیام
Posted On:
08 JUL 2019 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جولائی 2019، قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے اپنے ایک تحریر جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) قبائلی ذیلی پلان علاقوں میں آشرم اسکول قائم کررہی ہے۔ اس کے تحت درج ذیل ضابطوں کے مطابق آشرم اسکولوں کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومتوں کو فنڈ مہیا کرائے جاتے ہیں:
فنڈ کی فراہمی کا طریقہ کار
|
مرکزی حصہ
|
ریاستی حصہ
|
- لڑکیوں کے آشرم اسکولوں کے لئے صد فیصد
|
--
|
- بائیں باوز کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں لڑکوں کے آشرم اسکولوں کے لئے صد فیصد
|
--
|
- یو ٹی کے لئے صد فیصد
|
--
|
- ریاستوں میں لڑکوں کے آشرم اسکولوں کےلئے 50 فیصد
|
50%
|
قبائل ذیلی اسکیم کے لئے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے ٹو ٹی ایس سی) اسکیم میں مداخلت کو شامل کیا گیا ہے۔ رواں سال اور گزشتہ مالی سال کے دوران ‘‘قبائلی ذیلی پلان ایریا میں آشرم اسکولوں کے قیام ’’ کے تحت کوئی علیحدہ تخصیص نہیں کی گئی ہے۔
قبائلی امور کی وزارت صرف تعمیرات کی لاگت فراہم کرتی ہے جبکہ آشرم اسکولوں کو چلانے اور ان کے مجموعی رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے۔ اس ذمہ داری میں تعلیم کاطریقہ کار کا انتخاب بھی شامل ہوتا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ منظور شدہ آشرم اسکولوں کی ریاستوں کے لحاظ سے ان کی فہرست اور ان کی عملی صورتحال سے متعلق تفٖصلات درج ذیل ہیں۔
حکومت کے ذریعہ قبائلیوں کی تعلیم حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد مداخلتیں کی گئی ہیں جو حسب ذیل ہیں:
- حکومت قبائلیوں کی تعلیمی حالت کی بہتری کے لئے نئے ہوسٹلوں کی عمارتوں کی تعمیر یا موجودہ ہوسٹلوں کی توسیع پرائمری، مڈل سیکنڈری اور سینئر سکینڈری سطح کی تعلیم وغیرہ سمیت تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف مداخلتوں کے سلسلے میں حکومت قبائلی ذیلی اسکیم کے لئے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے تو ٹی ایس ایس) اور آئین کی دفعہ 275 (1) کے تحت امداد اور فنڈ مہیا کرتی ہے۔
- حکومت درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا کو معیاری مڈل، سیکنڈری اور ہائر سکینڈری تعلیم کے لئے ریاستوں کو آئین کی دفعہ 275 (1) کے تحت فی اسکول 480 طلبا کی صلاحیت والے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کام کررہی ہے۔
- قبائلی امور کی وزارت درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا کو پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ بھی دیتی ہے۔
- کم خواندگی کے اضلاع میں ایس ٹی فرقے سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لئے اسکول چلانے سمیت رضاکار ایجنسیوں کو رہائشی اسکول اور غیر رہائشی اسکولوں کے اخراجات کے لئے بھی فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔
- لڑکیوں کے دوران تعلیم اسکول چھوڑنے کی رفتار کو روکنے کے لئے لڑکیوں کے لئے بیت الخلا کی تعمیر نیز صفائی ستھرائی کے مسئلے کے حل ، کچن گارڈن کے فروغ، اسکولوں میں روایتی خرود نو ش اور کھیل کود کے لئے امداد مہیا کرائی جاتی ہے۔
- فروغ انسانی وسائل کی وزارت (ایم ایچ آرڈی) کے ذریعہ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں سمیت چھ سے 14 سال کے تمام بچوں مفت اور لازمی امدادی تعلیم مہیا کرانے کے لئے سرو شکشا ابھیان (اسی ایس اے) پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
- کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی) اسکیم اپر پرائمری سطح پر لڑکیوں کے لئے رہائشی اسکول فراہم کرتا ہے جہاں زائد از زائد 75 فیصد نشستیں اقلیتی فرقے، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ کے جی بی وی قبائلیوں کے خصوصی توجہ والے اضلاع میں 69 فیصد ایس ٹی لڑکیوں کا احاطہ کرتا ہے۔
- فروغ انسانی وسائل کی وزارت ،اسکولی تعلیم کے لازمی حصے کے طور پ‘سمرگ شکشا ابھیان’ پر عمل درآمد کررہی ہے۔ جس میں رہائشی اسکولوں/ ہوسٹلوں کے قیام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد مہیا کرائی جاتی ہے۔ یہ اسکیم درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، اقلیتی فرقوں اور تیسری صنف سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور بچوں تک رسائی کی اسکیم ہے۔
- نوودیہ ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) اسکیم میں ملک کے ہر ایک اضلاع میں کم از کم ایک نوودیہ ودیالیہ کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔ یہ رہائشی اسکول ایس ٹی بچوں سمیت سماج کے تمام دیہی ہونہار بچوں کو بلا امتیاز ان کے سماجی اور معاشی پس منظر کی اچھی معیاری جدید تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں۔
آشرم اسکول اور فعالیت کی صورتحال
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
آشرم اسکولوں کی تعداد
|
منظور شدہ آشرم اسکول
|
عملی آشرم اسکول
|
تلنگانہ سمیت آندھرا پردیش
|
188
|
188
|
آسام
|
3
|
1
|
چھتیس گڑھ
|
134
|
128
|
گوا
|
1
|
1
|
گجرات
|
164
|
164
|
جھارکنڈ
|
24
|
3
|
کرناٹک
|
28
|
23
|
کیرلا
|
14
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
404
|
303
|
مہاراشٹر
|
95
|
90
|
اوڈیشہ
|
97
|
63
|
راجستھان
|
9
|
0
|
سکم
|
1
|
1
|
تریپورہ
|
24
|
24
|
اترپردیش
|
7
|
5
|
اتراکھنڈ
|
12
|
10
|
میزان
|
1205
|
1018
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س۔ن ا۔
U- 2918
(Release ID: 1577820)
Visitor Counter : 130