محنت اور روزگار کی وزارت
لیبر اصلاحات بل
Posted On:
08 JUL 2019 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جولائی 2019/محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ان کی وزارت نے چار لیبر کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ یہ کورٹ اجرت ، صنعتی تعلقات ، سماجی تحفظ اور پیشہ ورانہ تحفظ ، صحت اور کام کرنے کے حالات سے متعلق ہوں گے ۔ اس کے لئے موجودہ مرکزی لیبر قوانین کے متعلقہ التزامات کو آسان بنایا جائے گا ، ان کا انضمام کیا جائے گا اور انہیں معقول بنایا جائے گا۔یہ چار لیبر کورٹس اجرت ، سماجی تحفظ، تحفظ ، صحت اور کسانوں کی شکایات کے تدارک سے متعلق میکانزم سے متعلق التزامات پر مشتمل ہوں گے۔ توقع ہے کہ ان التزامات سے اجرت سے متعلق تحفظ ، سماجی تحفظ ، پیشہ وارانہ تحفظ اور کامگاروں کے لئے کام کرنے کے مناسب حالات فراہم ہوں گے۔ تاہم فی الحال امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) امپلائز پرویینٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کو ختم کرنے اور انہیں دیگر مرکزی اسکیموں کے ساتھ ضم کرنے اور سماجی تحفظ سے متعلق فنڈ کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
لیبر قوانین سےمتعلق جو قانونی اصلاحات کی جانی ہیں اس کے لئے مرکزی ٹریڈ یونینوں سمیت سبھی متعلقین ، آجرین کی تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ سہ فریقی صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ مزید برآں لیبر کوڈس کے مسودے کو وزارت محنت کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا تھا اور اس کے بارے میں عوام الناس سمیت سبھی متعلقین سے تبصرے /مشورے طلب کئے گئے تھے ۔قانون کے اس مسودے کو مختلف متعلقین سے ملے تبصروں/مشوروں پر غور و فکر کرنے کے بعد حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مجوزہ لیبر اصلاحات سے متعدد لیبر قوانین کے سبب اس کے نفاذ میں آنے والی پیچیدگیوں میں کمی آئے گی اور اس سے کمپنیوں کی تشکیل میں سہولت ہوگی اور اس طرح سے ملک میں کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لئے ماحول سازی اور ورکروں کی سیفٹی ، سیکیورٹی اور صحت سے متعلق بنیادی پہلوؤںکو نظر انداز کئے بغیر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م۔ ج۔
U- 2911
(Release ID: 1577764)
Visitor Counter : 114